ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
نوٹ کو چھپا کر رکھنے کا حکم قرآن میں ہے ـ محض اسی واسطے مخفی رکھا جاتا ہے کہ اظہار میں خطرہ ہے اسی طرح یہاں بھی یہ طبعی امر ہے کہ ایسے ہی خطرہ کے سبب اس کا پوشیدہ کرنا ضروری ہو گا ـ نیز مزید برآں غیرت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ عورت کو پردہ میں رکھا جائے یہ بھی ایک طبعی امر ہے جو علاوہ حکم شرعی کے مقتضی ہے وجوب اخفاء کو ـ بلکہ جو خطرہ یہاں نوٹ کو نکال سامنے رکھنے میں ہے اس سے زائد خطرہ عورت کو باہر نکالنے میں ہے ـ نوٹ تو دو چار ہزار کے ہی ہوں گے تو ان کی تو آپ کے دل میں ایسی قدر اور عورت کی اتنی بھی آپ کے نزدیک قدر نہ ہو سننے والے چپ رہ گئے کچھ نہیں بولے ـ ملفوظ 124: اپنے خط کی اصلاح بھی دین میں داخل ہے فرمایا ! ایک خط آیا ہے شکستہ میں ایسا لکھا ہے کہ اس کا پڑھنا ہی مشکل ہے اور بندہ خدا نے پتہ بھی اسی طرح لکھا ہے ڈاک خانہ والوں کو بھی پریشانی ہوئی ہو گی ـ مضمون تو اس میں بہت کچھ لکھا ہے مگر خط کا مضمون اس سے شروع ہوا ہے کہ میں نفس کی اصلاح چاہتا ہوں ـ میں نے لکھ دیا ہے کہ نفس کی اصلاح سے پہلے ضرورت ہے آپ کو اصلاح خط کی جو موقوف علیہ ہے اصلاح نفس کا اگر شبہ ہو تو لفافہ کا پتہ دیکھ لو کہ ڈاک خانہ والے کس قدر پریشان ہوئے ہوں گے ـ پس بڑی اصلاح یہ ہے کہ دوسروں کو تکلیف سے بچائے کسی کو تکلیف نہ پہنچائے ـ ملفوظ 125: بالشویک پارٹی ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بالشویک نے ایک انجمن قائم کی ہے اس کا نام رکھا ہے عدواللہ اس میں پچیس ہزار کے قریب مخلتف اطراف کے لوگ شریک ہیں جو اس انجمن کے مقاصد کو ملک میں پھیلا نے کی کوشش و سعی میں مصروف ہیں منجملہ اور مقاصد کے ایک یہ امر بھی انجمن کے مقاصد سے ہے کہ عورتوں کو پردہ نہ کرنے دینا چاہئے اور لڑکیوں کو مثل لڑکوں کے بنایا جا رہا ہے رفتار گفتار لباس طرز انداز سب لڑکوں کے سے ہوں اور ان کو فوج میں بھرتی کیا جا رہا ہے اور چھوٹے چھوٹے بچوں سے پوچھتے ہیں کہ تم کو کھانے کو کون دیتا ہے وہ جواب میں کہتے ہیں