ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
ملفوظ 254: حضرت شاہ ولی اللہ کا قول شق القمر کے بارے میں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ! کہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے کہ شق قمر کا معجزہ علامات قیامت سے ہے اس میں وقوع کا انکار نہیں بلکہ معجزہ نہیں ـ مطلب یہ ہے کہ جیسے طلوع شمس من المغرب ـ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ نہیں بلکہ علامات قیامت ہے ایسے ہی شق القمر بھی معجزہ نہیں بلکہ علامات قرب قیامت سے ہے جیسے آیت میں اقتراب ساعت کے اقتران سے مفہوم بھی ہوتا ہے اقتربت الساعۃ وانشق القمر ـ ترجمہ : قیامت نزدیک آپہنچی اور چاند شق ہو گیا ـ ملفوظ 255: خلف فی الوعید بھی ممتنع ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا ! کہ کذب اخبار میں ہوتا ہے انشاات میں نہیں ہوتا اور وعید انشا ہے اگر صیغہ اخبار کا بھی ہو وہ محض صورۃ ہے معنی انشاء ہی میں داخل ہے اسی سے بعض لوگوں نے کہہ دیا ولوخلافا للجمہور کہ خلف فی الوعید وقوعا بھی جائز ہے اور اس پر جو یہ اعتراض ہوتا ہے کہ یہ قول بو قوع الکذب ہے اس کا یہی جواب دیا ہے کہ کذب اخبار میں ہوتا ہے اور وعید صورتا اخبار ہے ورنہ حقیقت میں انشاء ہے مگر جمہور کے لئے قاضی ثناء اللہ صاحبؒ نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ یستعجلونک بالعذاب ولن یخلف اللہ وعدہ ـ یہ لوگ آپ سے عذاب کا تقاضا کرتے ہیں حالانکہ اللہ تعالی کبھی اپنا وعدہ خلاف نہ کریگا ،، ـ یہاں وعدہ سے مراد یقینا وعید ہے بقرینہ ذکر العذ اب تو قرآن کی نص سے خلف فی الوعید کا ممتنع ہونا معلوم ہو گیا ـ 12/ رمضان المبارک 1350ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم پنجشنبہ ملفوظ 156: رخصتوں پر عمل ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کو کھانسی کی بڑی تکلیف ہے اور رمضان شریف میں یہ اس قسم کی تکلیف ہے جیسے کھانسی زکام وغیرہ ذرا دیر سے اچھی ہوتی ہے اور وجہ یہ بیان کی کہ روزہ کے سبب وقت بے وقت کھانے پینے کا کچھ نہ کچھ اثر ہوتا ہی ہے اس پر فرمایا : ان