ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
سی حدیث ہے اور کس کتاب میں ہے ایک حدیث کی مترجم کتاب لا کر دکھائی اس میں حدیث تھی اذا ام احد کم فلیخففہ اور ترجمہ تھا کہ جب امامت کرے تو ہلکی نماز پڑھے آپ نے لفظ ہلکی بمعنی خفیف کو ہلکے بعنی حرکت پڑھا اور ہلنا شروع کر دیا یہ حقیقت تھی ان کے اجتہاد کی ـ فرمایا کہ حضرات فقہاء رضی اللہ عنہم کے حق تعالی درجات بلند فرمائیں انہوں نے ہمارے ایمانوں کو سنبھال لیا ورنہ چودھویں صدی کے یہ مجتہد ہیں جن کے اجتہاد کی یہ حقیقت اور کیفیت ہے ـ ملفوظ 201: لحاظ کرنیوالے کو مزید دبانے کا مرض ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ! کہ آجکل تو اکثر یہی دیکھا گیا ہے کہ جو لحاظ کرتا ہے اور دبتا ہے اس کو اور دبایا جاتا ہے یہ بات نہیں رہی کہ جو اپنا لحاظ کرے اس کو لحاظ کرنا چاہیے چھوٹوں میں بڑوں میں یہ مرض عام ہو گیا ہے کہ جو کوئی لحاظ کرے ادب کرے اسی کو پیستے ہیں ـ ملفوظ 202: آجکل کے اخلاق کے معنی کیا ہیں ؟ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آجکل تو اخلاق کے معنی عرف میں یہ ہو گئے ہیں کہ بات نرم ہو چاہے معاملات کیسے ہی سخت اور مضر ہوں نرم بولنے کو اخلاق سمجھتے ہیں جو اس متعارف اخلاق کے عامل ہیں نیک نام مشہور ہیں میرے اندر یہ متعارف اخلاق اور رسمی باتیں ہیں نہیں مجھ کو بد نام کر رکھا ہے کہ سخت مزاج ہے اب میں علٰی سبیل التنزل کہتا ہوں کہ اچھا میں سخت مزاج ہی سہی کیوں آتے ہو میرے پاس ـ میں بلانے تھوڑا ہی جاتا ہوں خوب کہا ؎ ہاں وہ نہیں وفا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہو جان و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں ملفوظ 203: غیر مقلدین میں بدگمانی کا مرض ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ غیر مقلدین میں بد گمانی کا مرض بہت زیادہ ہے دوسروں کو حدیث کا مخالف ہی سمجھتے ہیں ـ اور اپنے کو عامل بالحدیث ـ ان کے عمل