بڑے حضرت رئیس العلماء شاہ ابوالسعود احمد نور اللہ ضریحہ
ولادت: حضرت والا کی ولادت اپنے ددھیال بلنجپور ضلع شمالی آرکاٹ میں بتاریخ ۱۱؍ ربیع الاول ؍ ۱۳۲۹ھ بروز دوشنبہ کو ہوئی۔ بلنجپور سے مغرب کی جانب تقریباً دس کلو میٹر کی مسافت پر ایک بستی پلی کنڈہ ہے جو آپ کاننھیال ہے ۔
آباؤ اجداد: آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا حافظ الحاج عبدالستار صاحب تھا، دادا حضرت مولانا حافظ محمد ابراہیم صاحب، اور پردادا حضرت مولانا حافظ محمد لبے صاحب میل پالیم تھے ۔
تعلیم اور خدمات:۔ بڑے حضرت کی مکمل تعلیم ملک کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ باقیات الصالحات ویلور میں ہوئی ، ایک مرتبہ آپ نے فرمایا کہ تعلیم کے آخری سال جب بیضاوی کا درس شروع ہونے والا تھا تو استاذ محترم مولانا عبدالرحیم صاحب نے فرمایا کہ تمام طلبہ عمامہ باندھ کر درس میں آئیں ، چنانچہ اس دن سے جو سلسلہ آپ نے عمامہ باندھنے کا شروع فرمایا بحمد اللہ تمام حیات جاری رہا۔ باقیات الصالحات سے فراغت کے موقع پر اعلیٰ حضرت ثانی مولانا ضیاء الدین احمد صاحب ؒ نے حضرت کو بلاکر فرمایا کہ ڈسٹرک بورڈ نیلور میں اردو منشی کی ضرورت ہے ، تم وہاں چلے جاؤ ، سرکاری تنخواہ ہوگی اور شہری اہل ثروت ہونے کی بناء پر اچھے معاون ثابت ہوں گے ، اسی موقع پر اسلامیہ ہائی اسکول میل وشارم کے لیے مدرس دینیات کی دعوت ملی، بڑے حضرت نے