کا اہل وطن کو عادی بنایا ہے اور اسلام کی دوسری دشمن تنظیم عیسائی مشنری ہے جو دو چور دروازوں سے مسلمانوں کو اپنا شکار بنالیتی ہے ۔
ایک باغیرت مسلمان
یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر حال میں مسلمان کی نگاہ میں سب سے اعلیٰ تہذیب وہی تہذیب ہے جس کو نبی آخر الزماں تاجدارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری دنیا کے سامنے پیش فرمایا اور آفاقی پیغام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اسوۂ حسنہ قرار دیا۔ صدیاں گزر جائیں گی، اقوام بدل جائیں گے ، حالات کا رخ پلٹ جائے گا، حکومتوں کی کایا پلٹ جائے گی ، احوال متغیر ہوجائیں گے ، مگر اس احساس اور غیر ت مند مسلمان کا دل اس یقین سے سرشار ہوگا کہ اس کا اپنا مذہب اور اس کے رسول کی لائی ہوئی شریعت اور آفاقی پیغام نہیں بدل سکتی۔ ایک مسلمان اپنی زندگی کو زمانے کے حالات کے حوالے ہرگز نہیں کرسکتا۔ اور نہ ہی وہ کسی فانی اور باطل مذہب کی پیروی کرسکتا ہے اورنہ ہی اپنی اولاد کو اس آگ میں جھونک سکتا ہے ، بلکہ وہ اپنی اسلامی تہذیب پر عمل کرنے کا بہرحال پابند ہوتا ہے ۔
انگریزی سیکھیں مگر…
جس طرح کسی زبان کو کسی مقام یا علاقے کے ساتھ مخصوص کردینا نامناسب ہوگا بالکل اسی طرح کسی زبان کو بظاہر اس زبان سے متعلق تہذیب سے جوڑنا اور اس زبان کو سیکھتے ہوئے اس سے متعلقہ یا مروجہ تہذیب کو بھی اختیار کرلینے کو بھی ضروری سمجھنا بھی نہ مناسب ہوگا۔ اگر کوئی انگریزی زبان سیکھتا ہے اور اس زبان کے ساتھ اپنے اندر انگریزی تہذیب پیدا کرلیتا ہے تو گویا وہ اپنے مذہب سے بغاوت کررہا ہے ،انگریزی