جس کے ایمان کی گواہی خود پیغمبر دیں ، اس کی خوش نصیبی قابل رشک ہے ۔
مسجدیں مضبوط قلعے ہیں
مسجدیں مذہب اسلام کا شعار بھی ہیں اور اسلامی تہذیب وتمدن اور اسلامی ثقافت کی نگہبان بھی ہوں ، مساجد سے مسلمان اسلامی طور طریقوں سے آگاہ ہوتا ہے ، یہیں سے تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس ملتا ہے ۔ حضرت ابو ذر غفاری ؒ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ برخوردار ۔ بہت بہتر ہے کہ مسجد تمہارا گھر ہوجائے کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مسجدیں متقیوں کا گھر ہیں ، مسجد جس کا گھر ہوجائے تو اللہ اس کے لیے رحمت کا اور پل صراط پر سے گذرنے کا ضامن ہوتا ہے ۔
مسجدیں جنت کے باغ ہیں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جنت کے باغوں پر سے گذروتو خوب میوے کھایا کرو ۔ پوچھا گیا ، یا رسول اللہ مسجد کے باغ سے میوے کھانے کا کیا مطلب ہے ۔ فرمایا ، سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ کی تسبیح پڑھنا ۔ اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ مسجدیں اس اعتبار سے جنت کے باغ ہیں کہ مسجدوں میں کی جانے والی عبادت جنت کے باغوں کے حصول کا سبب ہے ۔ خوب میوے کھانے کا مطلب مسجدوں میں داخل ہوجانے کے بعداللہ کی پاکی وحمدوثناء بیان کرو اس کے ہونے کا اعلان کرو۔ تمہارے اس عمل سے خوش ہوکر جنت کے باغ عطا فرمائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مسجدوں کا ادب واحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جنت کے باغوں کے حصول کا شوخ عطا فرمائے ۔ خدا وند قدوس کی خصوصی رحمتوں کو وصول کرنے والا بنائے ۔