جئے نگر عید گاہ اور کارپوریشن کا پیشاب خانہ
راقم الحروف جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے ہمیشہ جئے نگر عیدگاہ کی مسجد حاضر ہوتا ہے ، یہاں پر حضرت مولانا زکریا صاحب والاجاہی کے پر مغز اور حیرت انگیز خطاب کو سننے کے لیے دور دور سے مسلمان آتے ہیں ، اور مسجد پوری طرح سے بھری ہوتی ہے ، مگر مسجد کے شمالی جانب بیٹھنے والے مصلیوں کو قبلہ کی طرف دیوار سے باہر بنے ہوئے پیشاب خانے سے آنے والی پیشاب کی بدبو اور سڑھاند کی وجہ سے بہت تکلیف محسوس ہوتی ہے ، اس بدبو کی وجہ سے نہ ٹھیک سے خطبہ سن پاتے ہیں اور نہ نماز میں دل لگتا ہے ۔ مسجد کے اس حصے میں اتنی زیادہ بدبو ہوتی ہے کہ سر چکرانے لگتا ہے ، اور تھوڑی دیر کے لیے بھی یہاں ٹہرنا مشکل ہوجاتا ہے ، مگر افسوس کی بات ہے کہ اس کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں کی۔ اور جمعہ کے دن بھی اس بدبو کو دور کرنے کی کوئی کوشش نہ کی جاتی۔ چند ماہ قبل مسجد کے سامنے پڑا ہوا مٹی کا ڈھیر ایک تنازعہ بنا ہوا تھا ، اس متنازعہ ڈھیر کو ایک سمجھوتے کے تحت طے کرلیا گیااور مسجد کے لیے کھاتے کے بدلے میں ایک بڑا حصہ مسجد کا راستے کے لیے دے دیا گیا ، مگر اسی وقت مسجد کی دیوار سے لگا کر بنائے گئے کارپوریشن کے اس پیشاب خانے کے متعلق کسی نے بھی خیال نہیں کیا ، ا س پیشاب خانے کو بھی وہاں سے منتقل کرنے کی ایک