حج ہاوز …اردو ھال
عازمین حج جو اس سال حج بیت اللہ وزیارت وروضۂ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تشریف لے جارہے ہیں ، ان سے عاجزانہ ومخلصانہ گذارش ہے کہ آپ حضرات اللہ کے مہمان بن کر ایک ایسے سفر پر جارہے ہیں ، جہاں قدم قدم پر رحمت خداوندی آپ کا استقبال کرے گی اور ایسی سینکڑوں منزلیں آئیں گی جہاں آ پ کی دعائیں بارگاہِ رب العزت میں شرف قبولیت کا درجہ پائیں گی ، اس پر حاجی قدم قدم پر دعاؤں کا اہتمام تو کرتا ہی ہے ، مگر ہماری گذارش ہے کہ آپ جب ان مقدس مقامات پر اپنے لیے اور اپنے رشتے داروں کے لیے دعا کریں گے تو ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کریں کہ شہر گلستان جوکہ کرناٹک کی راجدھانی ہے ، اس میں ایک خوبصورت حج ہاوز عافیت کے ساتھ تعمیر ہوجائے ، جو بغیر کسی تنازعہ کے اور آپس میں اختلاف کے ہو۔ حج کے ایام کے علاوہ اس حج ہاوز کو امت کی فلاح وبہبودی کے لیے صحیح طور پر استعمال کیا جائے ۔ تاجر حضرات یا دوسرے شہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو کرایے پر دے کر اس کی آمدنی کو صحیح مصرف میں خرچ کیا جائے۔
دوسری ضروری گزارش یہ ہے کہ شہر گلستان آج اتنا ترقی کررہا ہے الحمد للہ۔ یہاں پر غیر ملکی وزراء، سیاح، ادیب حضرات اور نہ جانے کون کون حضرات یہاں مختلف ثقافتی پروگرام اور مشاعرے بھی منعقد کررہے ہیں ، حال ہی میں کرناٹک اردو اکاڈمی نے ٹاون ہال میں یوم جمہوریہ کے موقع پر غزل اور موسیقی کا پروگرام پیش کیا تھا ۔ افسوس کا مقام