مولانامولوی قاری محمد ہارون رشادی کا مختصر تعارف
مولانا کی تاریخ پیدائش۶ ؍اکتوبر ۱۹۷۲ ہے۔ ماولی گورنمنٹ اردو اسکول اور الامین ہائی اسکول بنگلورمیں ابتدائی تعلیم کے بعد اپنی رضا ورغبت سے دینی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے اور دارالعلوم سبیل الرشاد میں داخلہ لے کر عالم ، فاضل اور قاری کی اسناد کے ساتھ اکیس سال کی عمر میں فراغت حاصل کی۔ فراغت کے بعد مادرِ علمی دارالعلوم سبیل الرشاد ہی میں ناظم کتب خانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور پھر دعوت وتبلیغ کے عظیم مقصد کو لے کر ملک وبیرونِ ملک کا ایک سال کا دورہ کیا ۔ جس کے بعدشہر کے ایک دینی مدرسے میں تقریباً تین سال تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ۔ پھر مادرِ علمی میں استاذ محترم مربی ومحسن حضرت امیر شریعت کرناٹک مد ظلہ العالی کی توجہات اور مشورہ سے امارت شرعیہ کرناٹک کے تحت مرکزی دارالقضاء میں معین قاضی کے عہدہ پر مامور ہوئے جس پر تا دمِ تحریر فائز ہیں اور کئی اہم مقدمات کی تکمیل میں حضرت قاضی صاحب(خطیب محمد یوسف صاحب باقوی ؒ) کے دستِ راست رہے ہیں ۔
معین قاضی کے عہدہ کے علاوہ کئی دینی علمی ملی اداروں سے وابستگی ہے جن میں (۱) القلم ایجوکیشنل اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ بنگلور جو کہ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی اور اردو زبان وادب کی خدمت ، ترویج واشاعت کے عظیم مقصد کے لیے قائم ہوا ہے اس کے آپ