ہوگئی انجمن سونی ،فضا ہے سوگوار
مقصود علی خانؒ ایڈیٹر روزنامہ سالار کی
پہلی برسی کے موقع پرلکھا گیا مضمون
یہ دنیا ایک گذرگاہ ہے ، یہاں روزانہ پتا نہیں کتنے لوگ پیدا ہوتے ہیں اور کتنے اس عالم رنگ وبو کو خیر آباد کہہ کر عالم جاودانی کی طرف کوچ کرجاتے ہیں ، مگر کسی کے جانے کا غم صرف اس کے گھر والوں کو ہوتا ہے تو کسی کا غم پورے خاندان کو ۔ مگر ایسی ہستیاں بہت کم ہوتی ہیں جن کے جانے کا غم ایک عالم کو ہوتا ہے اور زمانہ دراز تک دلوں کو تڑپاتا رہتا ہے ۔ ایسی ہی آفاق اور عالم گیر ہستی ہے الحاج جناب میر مقصود علی خان صاحب علیہ الرحمہ کی۔ یہ دل گذار خبر اب تو پرانی بھی ہوچکی کہ جناب میر مقصود علی خان صاحب ہمیں داغ مفارقت دے کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے ، لیکن اس سانحہ کی ٹھیس نہ جانے کب تک دلوں میں تازہ رہے گی، اس لیے کہ یہ صرف ایک شخص کی وفات نہیں ، یہ ایک پورے عہد کا اس کے مزاج ومذاق کا اور اس کے دل آویز خصوصیات کاخاتمہ ہے ۔
وَمَا کَانَ قَیْسٌ ھَلْکُہُ ھَلْکٌ وَاحِدٌ
وَلٰکِنَّہُ بُنْیَانُ قَوْمٍ تَھَدَّمَا
بندہ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک میرے ایک عزیز دوست (مولانا احمد معاذصاحب رشادی) نے فون پر اطلاع دی کہ حضرت مقصود علی خان صاحب ، رحمۃ اللہ علیہ ہوگئے ۔ یہ خبر سننا ہی تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں نے اپنا قائد اور بزرگ مربی اور