دعائیہ کلمات
محدث العصر استاذ الاساتذہ حضرت مولانا صغیر احمد صاحب رشادی عمت فیوضہم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہمارا ملک ہندوستان اس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں ، جمہوری ملک ہے ، ہر ایک کو اپنے دین ومذہب میں آزادی ہے ، لیکن آزادی کے بعد وقفہ وقفہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے ۔ ہندو ازم کے نعرے لگائے جاتے ہیں ، اس کے نتیجے میں اسلامی قوانین اور اس کے پرسنل لاء میں تبدیلی اور مسلمانوں کو ملک چھوڑنے کی باتیں کہی جاتی ہیں ، مسلمان عورتوں کی آزادی اور پردہ سے باہر نکلنے پر زور دیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں خود مسلمانوں کے بعض افراد ایسے نئے مسائل کھڑا کردیتے ہیں جن سے امت کا شیرازہ بکھرنے کا اندیشہ ہوجاتا ہے ۔ الحمد للہ ان تمام پریشانیوں کو امت سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش ہر وقت دور رس اللہ کے خاص بندے قرآن وحدیث میں گہرائی وگیرائی رکھنے والے ، ماہر ومحقق دور رس علماء کرام دانشوران اور مسلمان صحافی کرتے آرہے ہیں ۔ جزاء اللہ خیرا لجزاء ، جس سے امت کی اصلاح بھی ہوتی ہے نیز ہر چھوٹے بڑے فتنے بھی دب جاتے ہیں ۔ یہ مقتداء وپیشوا محترم علماء عظام اور مسلم دانشوران امت مسلمہ کے لیے ڈھال ہیں اور جو باطل پرستوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ۔
دارالعلوم سبیل الرشاد نہ صرف ایک دینی وعلمی و تبلیغی درسگاہ ہے بلکہ تحفظ شریعت