حج ٹورس والے اور دیگر حضرات کے نام
حج وزیارت ٹورس والے اور اس سفر کے دیگر انتظاما ت کرنے والے حضرات خوش نصیب ہیں کہ انہیں اس خدمت کا موقع ملا ہے ۔ ہر سال اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو اپنے مہمانوں کی خدمت کا موقع نصیب فرماتا ہے ۔ آپ حضرات خلوص دل کے ساتھ ان حضرات کی خدمت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو جزائے خیر عطا فرماکر آپ حضرات کی تجارتوں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔ آپ حضرات اپنے ٹورس کو اللہ تعالیٰ کے نام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نامِ مبارک کے ساتھ منسوب کرتے ہیں جیسے السید بیت اللہ ٹور، الطیبہ ٹور ، المدینہ ٹور، الحرم ٹور الکعبۃ ٹور، وغیرہ۔ نہ جانے اور کتنے ایسے ہی نام ہیں ۔ آپ حضرات حاجیوں کو ٹور کی طرف سے لیگج بیگ ، زمزم کیان، احرام کا کپڑا ، مصلی وغیرہ دیتے ہیں ، نہ جانے اور کیا کیا آپ کی طرف سے دیا جاتا ہے ۔ ان چیزوں میں آپ کے ٹور کا نام ہوتا ہے ، وہ نام اللہ یا مقدس مقامات کی طرف منسوب ہوتا ہے ۔ آپ حاجی کو لگیج بیگ دیتے ہیں ، جب حاجی دورانِ سفر بیگ کو اپنے قدموں کے پاس رکھے گا تو لازماً اس کا پاؤں بیگ کو لگ سکتا ہے ۔جس سے ایک طرف حاجی کو پریشانی ہوگی اور دوسری طرف نامِ مبارک کی بے حرمتی ہوگی۔
ایک حاجی صاحب نے کہا کہ مصلی فراہم کیا ، ان میں نام جو پرنٹ تھا ٹھیک قدموں کے نیچے آرہا تھا۔ اسی طرح ایک حاجی صاحب نے کہا کہ احرام کا کپڑا دیا گیا ، اس میں ٹور والے کا نام پرنٹ ہوکر ہے ، حالتِ احرام میں دیکھتے ہیں تو ٹھیک قدموں کے پاس