ودولت خاندان دین و اخلاق کے بارے میں ان کے سر پرست یا خود لڑکا لڑکی معلومات فراہم کر لیں تا کہ بعد میں افسوس نہ ہو اور تحقیق نہ کرنے کا اثر آپسی تعلقات پر نہ پڑے ۔
استخارہ بھی کرلیجئے:
جس اہم کام کا ارادہ کر لیا جائے تو اس سے پہلے استخارہ کرلینا بہتر ہے چونکہ نکاح بھی ایک اہم معاملہ ہے اس لئے نکاح کے لئے بھی استخارہ کرلینا چاہئے حضرت زینب ؓ کو حضوراقدسﷺ نے نکاح کا پیغام دیا تو حضرت زینب نے عرض کیا نہیں میں ابھی نکاح کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی جب تک کہ اپنے رب سے مشورہ نہ کر لوں اور پھر حضرت زینب نے استخارہ فرمایا۔
رہبرِ اعظم حضرت محمد مصطفی ﷺنے اسی لئے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس ایسا شخص آئے جس کے اخلاق اور دینداری تم کو پسند آئے تو تم اپنی لڑکی کا نکاح اس سے کر دو ورنہ زمین میں فتنہ وفساد پھیلے گا ۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کا واقعہ بھی اس مسئلہ کے لئے دلیل بن سکتا ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک خاتون کے لئے نکاح کا پیام دیا ( پیام دینے کا ارادہ کیا) تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم نے اس کو دیکھا ہے میں نے عرض کیا کہ میں نے دیکھا تو نہیں ہے تو آپﷺ نے فرمایاایک نظر دیکھ لو یہ اس مقصد کے لئے زیادہ مفیدہوگا کہ تم دونوں میں الفت اور محبت اور خوشگواری رہے گی(ترمذی مسند احمد) اور ابنِ ماجہ میں تو پیامِ نکاح سے متعلق پیغام رسول ﷺ واضح انداز میں موجود ہے جس کے راوی حضرت محمد بن مسلمہ ؓہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی آدمی کے دل میں کسی عورت کے لئے نکاح کا پیام دینے کا خیال ڈالے تو اس کے واسطے گناہ نہیں کہ ایک نظر اس کو دیکھ لے ۔
نکاح کا اعلان:
حضرت عا ئشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے