نہیں کھاسکتا ، اس کا پورا گوشت غریبوں کو کھلا دے) آج کل جو کوپن کے ذریعہ سے قربانی ہوتی ہے اس میں بھی حصہ لے سکتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھے کہ قربانی کا جو وقت وہ لوگ بتائیں اس سے پہلے بال نہ کاٹے۔
(۳) سر کے بال منڈھوائے کا کٹوائے ۔ منڈھانا افضل ہے ، البتہ عورت نہ سر کے بال منڈھائے گی نہ کٹوائے گی ، بلکہ اس کے لیے صرف ایک یا دو پور کے برابر بال کٹوانا کافی ہے ۔ بال کٹوانے کے بعد اب چاہے تو احرام کھول دے اور اپنے کپڑے پہن لے ۔ اب اس کے لیے احرام کی تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ، صرف بیوی کے پاس جانے کی پابندی باقی ہے ۔ حاجی اپنے بال خود بھی کاٹ سکتا ہے ۔
(۴) اگر موقع ہوتو آج ہی مکہ مکرمہ جاکر پہلے طوافِ زیارت کرلے ، پھر سعی کرے ، طواف اور سعی کے بعد بیوی کے پاس جانے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔ طواف اور سعی میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ۔ اپنی زبان میں جو چاہے دعا مانگے ، اور اگر عربی زبان میں دعائیں پڑھنا چاہتا ہے تو قرآن کی دعائیں یا حدیث سے ثابت شدہ دعائیں پڑھے ۔
افضل یہ ہے کہ تینوں کام ترتیب وار کرے ، یعنی پہلے کنکری مارے ، پھر قربانی کرے ، پھر سر کے بال کٹوائے ، اور سب سے آخر میں طواف زیارت کرے ، لیکن اگر کسی مجبوری یادشواری کے وجہ سے یہ ترتیب باقی نہ رہے تو کوئی حرج نہیں ۔
۱۱؍ ذی الحجہ
(۱) اگر کوئی ۱۰؍ ذی الحجہ کو طواف زیارت نہیں کرسکا تھا تو آج مکہ مکرمہ جاکر طواف اور سعی کرلے