ایک عالم دین کا طلبہ کو اڈاپٹ کرنا
شاہراہِ عمل…
گزشتہ ہفتہ الامین کمبل پوش میں ایک جلسہ ہوا جس میں مسلم اور غیر مسلم بچوں نے کچھ علمی پروگرام پیش کیے اور معصوم بچے جو کہ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کے دلوں میں بچپن ہی سے اللہ اور اس کے رسول کی عظمت کو بٹھائیں گے تو بڑے ہوکر بھی ان کی زندگیوں میں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات آئیں گے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اسکول کے سارے ذمہ داروں کو صوبے کے دوسرے مدارس کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے اسکولوں میں اس طرح کا تعلیمی نصاب متعین کریں ، دینی اور اخلاقی تعلیمات سے بھی بچوں کو آراستہ کریں ۔ اس سے انشاء اللہ قوم کا مستقبل روشن ہوگا۔
الامین کمبل پوش کے جلسے میں حضرت مولانا قاری محمد حنیف افسر عزیزی صاحب ، امام وخطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگربنگلور ،جو نہ کہ صرف ایک نوجوان عالم دین ہیں بلکہ قوم کا درد رکھنے والے سماجی کارکن بھی ہیں ، سیاسی ، سماجی ، معاشرتی کسی بھی قسم کا مسئلہ کیوں نہ ہو ،پوری دلسوزی کے ساتھ آپ اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور امت کے پریشان حال لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت ساری خوبیوں سے نوازا ہے ۔ آپ نے بڑا ذمہ اپنے سر لیا اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو