روزہ
بندے اور رب کے درمیان ایک راز ہے
صوم کے معنی لغت میں رک جانے کے ہیں اور اصطلاحِ شرع میں ایک عبادت کا نام ہے ، جس میں ایک مسلمان مرد عورت صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور جماع سے رک جاتا ہے ۔
علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب نیل الاوطار میں اس طرح صوم کا معنی لکھا ہے کہ روزہ کے معنی شریعت میں رک جانا اور شریعت میں مخصوص شرائط کے ساتھ ایک مخصوص وقت میں مخصوص طور پر رک جانے کے ہیں ۔ رمضان ، رمض سے مشتق ہے ، جس کے معنی جل جانے کے ہیں ، جس سال رمضان کے روزے فرض ہوئے اس سال سخت گرمی کا زمانہ تھا، اس لیے رمضان سے موسوم ہوا۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اس ماہ میں روزہ دار کے گناہ جل جاتے ہیں ۔ اس لیے اسے رمضان کہا جاتا ہے ۔
روزہ دین اسلام کا ایک رکن اور اہم ترین فریضہ اور اللہ رب العزت کی محبوب ترین عبادت ہے ۔ اس کی فرضیت ہجرت کے بعد سن دو ہجری میں ہوئی ۔ روزے کا مقصد نفس کو خواہشات سے روکنا ہے تاکہ اس کے اندر سعادت کو حاصل کرنے اور دائمی پاکیزہ زندگی کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے ۔ بھوک اور پیاس اور نفس کی تیزی ختم ہوجائے اور مسکینوں کی فاقہ کشی کا اندازہ ہوسکے ۔ خورد ونوش کی جگہیں تنگ ہوں ، ساتھ ہی ساتھ جسم میں شیطان کے چلنے کی جگہیں بھی تنگ ہوجائیں ۔ روزہ متقیوں کی زمام ،