تجویز رکھنی چاہیے تھی۔
مسجد کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ اس پیشاب خانے کو مسجد کی دیوار سے ہٹا کر بس اسٹانڈ کے نیچے کے حصے میں منتقل کرنے کی کوشش کریں ،جب تک یہ کوشش بار آور نہیں ہوجاتی ، کم از کم جمعہ کی نماز کے موقع پر اس پیشاب خانے کو پاک وصاف کروا ئیں اور فینائل وغیرہ ڈال کر بدبو سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں تاکہ مصلیوں کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہواور وہ بشاشت کے ساتھ جمعہ کے خطبے کی سماعت کرسکیں اور نماز جمعہ سے فراغت حاصل کرسکیں اور خطبہ جمعہ میں سنی ہوئی باتوں پر عمل کرنے کی فکر کرسکیں ، امید ہے کہ مسجد کے ذمہ دار حضرات اور کارپوریشن کا عملہ ، نیز بی بی ایم پی کے ذمہ دار بھی اس طرف خصوصی توجہ دیں گے ۔
(مطبوعہ روزنامہ پاسبان 02/09/1999)