سب کا فائدہ ہے اور خواہ مخواہ لوگوں کا ازدحام ،آنے جانے کا خرچ ، ٹہرنے کا خرچ اور کھانے وغیرہ کے اخراجات کا مسئلہ کئی پریشانیاں ، کئی مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں ،خود حاجی بھی سفر پر روانہ ہونے کے بعد پریشان رہتا ہے کہ سب لوگ بخیر وعافیت گاؤں پہنچ گئے یا نہیں ؟ اس لیے عازمین حج اور ان کے رشتے داروں کو چاہیے کہ گھر ہی سے وداع کریں ، اگر منتظمین حج کیمپ ، حاجی حضرات اور ان کے رشتے داران چند باتوں پر عمل کرلیں تو انشاء اللہ ہمارے شہر کا حج کیمپ جوا ب بھی پورے ملک میں مشہورومقبول ہے ، واقعتا بہترین اور قابل تقلید نمونہ بن جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭