تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
زنا کا عام ہوجانا فتنہ ہے : نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک ایسا وقت آئے گا کہ لوگ گدھوں کی طرح راستوں میں ایک دوسرے سے بدکاری کریں گے،حضرت عبد اللہ بن عمر نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ !یہ ضرور ہوگا ؟ آپﷺنے جوب دیا : جی ضرور بضرور ہوگا ۔لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَتَسَافَدُوا فِي الطَّرِيقِ تَسَافُدَ الْحَمِيرِ» قُلْتُ: إِنَّ ذَاكَ لَكَائِنٌ؟ قَالَ: «نَعَمْ لَيَكُونَنَّ»۔(صحیح ابن حبان :6767)(ابن ابی شیبہ:37277) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :قیامت کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اُٹھالیا جائے گا ،جہالت عام ہوجائے گی ،زنا پھیل جائےگا، شرابیں پی جائیں گی، عورتوں کی کثرت ہوجائے گی اور مرد کم ہوجائیں گے ، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کے لئے ایک ہی نگران ہوگا۔إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ:أَنْ يُرْفَعَ العِلْمُ،وَيَظْهَرَ الجَهْلُ، وَيَفْشُوَ الزِّنَا،وَتُشْرَبَ الخَمْرُ،وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ،وَيَقِلَّ الرِّجَالُ حَتَّى يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةٍ قَيِّمٌ وَاحِدٌ۔(ترمذی:2205) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ میری امّت ہمیشہ خیر و بھلائی پر رہے گی جب تک کہ اُن میں(زنا کی کثرت کی وجہ سے)ولد الزنا(زنا سے پیدا ہونے والے بچوں)کی کثرت نہ ہوجائے، پس جب ولد الزنا پھیل جائیں گے تو اللہ تعالیٰ عنقریب اُن کو عمومی عذاب میں مبتلاءکردیں گے۔لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَفْشُ فِيهِمْ وَلَدُ الزِّنَا، فَإِذَا فَشَا فِيهِمْ وَلَدُ الزِّنَا، فَيُوشِكُ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِعِقَابٍ۔(مسند احمد:26830)لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مُتَمَاسِكٌ أَمْرُهَا مَا لَمْ يَظْهَرْ فِيهِمْ أَوْلَادُ الزِّنَى، فَإِذَا ظَهَرُوا خِفْتُ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ۔(مسند ابی یعلی موصلی:7091)زنا کی ممانعت اور اُس کے بارے میں وعیدیں : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :اے نبی ایمان والوں سے کہہ دیجئےکہ وہ اپنی نگاہوں کو پست رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ۔(النور:31)ایک اور جگہ ارشاد ہے:زنا کے قریب بھی مت جاؤ، بے شک وہ بے حیائی اور بہت برا راستہ ہے۔وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا۔(الاسراء:32)