تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
عِنْدَ ذَلِكَ رِيحًا حَمْرَاءَ أَوْ خَسْفًا وَمَسْخًا۔(ترمذی:2211)فَلْيَرْتَقِبُوا عِنْدَ ذَلِكَ رِيحًا حَمْرَاءَ، وَزَلْزَلَةً وَخَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا وَآيَاتٍ تَتَابَعُ كَنِظَامٍ بَالٍ قُطِعَ سِلْكُهُ فَتَتَابَعَ۔(ترمذی:2211)خسف ، مسخ اور قذف واقع ہوں گے: خسف: دھنسنے کو ، مسخ :صورتیں بگڑجانے کو اور قذف: پتھروں کی بارش کو کہا جاتا ہے ، نبی کریمﷺنےاِس امّت کے اندر اِن تینوں کی پیشینگوئی فرمائی ہے : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :قسم اُس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے ، یہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ لوگوں میں دھنسنا،صورتوں کا مسخ ہونا اور پتھروں کی بارش کا ہونا پایا جائے گا، لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ !میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ایسا کب ہوگا ؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:جب تم عورتوں کو دیکھو کہ وہ زینوں(سواریوں پر )سوار ہورہی ہیں ، گانے والیاں زیادہ ہوگئیں اور جھوٹی گواہی دی جانے لگے ، مسلمان مشرکین کے برتن یعنی سونے چاندی کے برتن میں پینے لگیں ، اور مرد مردوں کے ذریعہ اور عورتیں عورتوں کے ذریعہ (شہوت سے)مستغنی ہوجائیں ، تو بس اُس وقت تیار ہوجاؤ(کہ دھنسنے ، صورتیں مسخ ہونے اور پتھروں کی بارش کا وقت آگیا )۔وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، لَا تَنْقَضِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَتَّى يَقَعَ بِهُمُ الْخَسْفُ وَالْمَسْخُ وَالْقَذْفُ۔ قَالُوا: وَمَتَى ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ: «إِذَا رَأَيْتَ النِّسَاءَ قَدْ رَكِبْنَ السُّرُوجَ، وَكَثُرَتِ الْقَيْنَاتُ، وَشُهِدَ شَهَادَاتُ الزُّورِ، وَشَرِبَ الْمُسْلِمُونَ فِي آنِيَةِ أَهْلِ الشِّرْكِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَاسْتَغْنَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ فَاسْتَدْفِرُوا وَاسْتَعِدُّوا۔(مستدرکِ حاکم:8349)فِي هَذِهِ الأُمَّةِ خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ المُسْلِمِينَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَتَى ذَاكَ؟ قَالَ: إِذَا ظَهَرَتِ القَيْنَاتُ وَالمَعَازِفُ وَشُرِبَتِ الخُمُورُ۔(ترمذی:2212) نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :جب میری امت میں پندرہ خصلتیں آ جائیں گی تو ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی…………….. پس اس وقت لوگ عذابو ں کے منتظر رہیں یا تو سرخ آندھی یازمین میں دھنسنے اور چہرے مسخ ہو جانے والا عذاب آئے گا۔ایک اور روایت میں ہےکہ : پھر وہ لوگ سرخ آندھی زلزلے ، زمین میں دھنسنے ، چہرے کے بدلنے اور آسمان سے پتھر برسنے کے عذابو ں کا انتظار کریں ، اس وقت نشانیاں اس طرح ظاہر ہوں گی جیسے کسی پرانی لڑی کا دھاگہ ٹوٹ جائے اور پے درپے