تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
اِسلام کے ماسوا تمام مذاہب کا خاتمہ ۔حضرت عیسیٰ کی جماعت : احادیث طیبہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کا نزول دجّال کے خاتمے، دنیا سے یہودیت و نصرانیت اور اُن کے آثار تک کا قلع قمع کرنےاور امنِ عالم کو بحال کرنے کے لئے ہوگا جیساکہ ماقبل روایات اِس پر شاہدہیں ، اِس لئے لازماً حضرت عیسیٰ کے ساتھ وہی لوگ ہوں گے جو اُن کے ساتھ اِس عظیم مشن کی تکمیل میں شریک ہوں گے ، کفریہ، طاغوتی اور دجالی طاقتوں سے یکسر اور مکمل بغاوت کرکے اُن کے خلاف علَمِ جہاد بلند کریں گے۔ایسے لوگ حضرت عیسیٰ کے نزول سے قبل ہی حضرت مہدی علیہ الرضوان کی قیادت میں مصروفِ جہاد ہوں گے، یہاں تک کہ جس وقت حضرت عیسیٰاُتریں گے عین اُس وقت بھی یہ جماعت دجال کے لشکرسے نبرد آزما ہونےاور اُن پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔(مستدرکِ حاکم:8507) ایک روایت کے مطابق یہ لوگ دجال سے لڑنے کے لئے ایسے بے تاب ہوں گے کہ حضرت عیسیٰ نازل ہونے کے بعد جب ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم لوگ تین صورتوں میں سے کوئی ایک صورت اختیار کرلو : (1)…اللہ تعالیٰ دجال اور اس کی فوجوں پر پر بڑا عذاب نازل کردے ، جس سےوہ سب ہلاک ہوجائیں ۔ (2)…ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے ۔ (3)… اُن کے اوپر تمہارے اسلحہ کو مسلّط کردیا جائے،یعنی تم اُن کو مار کر قتل کردو۔ تو جواب میں مسلمان یہی کہیں گے کہ یہ تیسری صورت ہمیں زیادہ پسند ہے کیونکہ اِس میں ہمارے دلوں کا اطمینان اور ٹھنڈک ہے۔(الفتن لنعیم:1602) ایک روایت میں ہے : میری امّت میں ایک جماعت (قربِ) قیامت تک حق کے لئے سربلندی کے ساتھ برسرِ پیکار رہے گی ، پھر حضرت عیسیٰ نازل ہوں گے تو اُس جماعت کا امیر اُن سے کہے گا : آئیے! نماز پڑھائیے، حضرت عیسیٰ فرمائیں