تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
گے :نہیں !اللہ تعالیٰ نے اِ س امّت کو اعزاز بخشا ہے اِس لئے تم میں سے بعض دوسرے بعض کے امیر ہیں۔لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ:فَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا، فَيَقُولُ: لَا، إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ أُمَرَاءُ تَكْرِمَةَ اللهِ هَذِهِ الْأُمَّةَ۔(مسلم:156) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :حضرت عیسیٰ کو میری امّت کے (اُن کا ساتھ دینے والے)وہ لوگ پائیں گے جو تمہاری(صحابہ کرام) طرح بہتر ہوں گے یا اُن میں بہتر لوگ تمہاری طرح ہوں گے یا بہتر ہوں گے۔لَيُدْرِكَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي، هُمْ مِثْلُكُمْ أَوْ خَيْرُهُمْ مِثْلُكُمْ أَوْ خَيْرٌ۔(الفتن لنعیم :1597) دجال ایسے لوگوں کو (اپنے مقابلے میں )پائے گا جو تمہاری طرح یا تم سے بہتر ہوں گے(یہ بات آپﷺنے تین مرتبہ ارشاد فرمائی )اور اللہ تعالیٰ ایسی امّت کو ہرگز ذلیل نہیں فرمائیں گےجس کو شروع میں مَیں اور آخر میں حضرت عیسیٰ ہوں گے۔لَيُدْرِكَنَّ الدَّجَّالُ قَوْمًا مِثْلَكُمْ أَوْ خَيْرًا مِنْكُمْ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَنْ يَخْزِيَ اللَّهُ أُمَّةً، أَنَا أَوَّلُهَا، وَعِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ آخِرُهَا۔(مستدرکِ حاکم:4351)حضرت عیسیٰ کتنے عرصے رہیں گے : حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام زمین میں چالیس برس ٹھہریں گے، پھر ان کی وفات ہوگی، مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور ان کو دفن کریں گے۔فَيَمْكُثُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، ثُمَّ يُتَوَفَّى، وَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ۔(مسند احمد :9268)حضرت عیسیٰ کے زمانے کا امن : اللہ کی قسم حضرت عیسیٰ آسمان سے ایک عادل حکمران کی حیثیت سے ضرور اتریں گے ، پھر وہ ضرور صلیب کو توڑیں گے ، خنزیر کو قتل کریں گے ،جزیہ کو ختم کردیں گے ،قیمتی اونٹنیاں چھوٹی پھریں گی اور اُن کو لینے کے لئے کوئی کوشاں نہیں ہوگا ، اور ضرور بالضرور لوگوں کے دلوں سے کینہ، بغض اور حسدنکل جائیں گے، (مال کی اتنی فراونی ہوگی کہ ) حضرت عیسیٰ مال کے لینے کے لئے بلائیں گے لیکن کوئی قبول ہی نہیں کرے گا۔وَاللهِ، لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِلًا، فَلَيَكْسِرَنَّ