تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
هَذَا فِيمَا مَضَى مِنْهُ۔سُن لو!دنیا کا گزرے ہوئےزمانے کے مقابلے میں صرف اتنا ہی حصہ رہ گیا ہے جتنا کہ اِس دن کا باقی ماندہ حصہ گزرے ہوئے دن کے مقابلے میں ۔(ترمذی:2191)قیامت کب واقع ہوگی؟ قیامت کے وقوع کا متعیّن وقت کسی کومعلوم نہیں ،اللہ تعالیٰ نے قیامت کے وقوع کا علم مخفی اور پوشیدہ رکھا ہے ، اور اِس قدر پوشیدہ رکھا ہے کہ کائنات میں کسی کو بھی اِس کا علم نہیں ، حتی کہ کسی فرشہ ، نبی اور رسول کو بھی اِس کا متعیّن علم نہیں دیا گیا ، ہاں! اس کی کچھ علامات ذکر کردی ہیں جن کی روشنی میں اُس کے قریب آجانے کو پہچانا جاسکتا ہے ، نیز نبی کریمﷺکو اُس کے قریب آنے کا بھی بتایا گیا تھا جیسا کہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے ، لیکن متعیّن طور پر آپﷺکو بھی اِس کا علم نہیں دیا گیا ۔(روح المعانی :5/125) بے شک اللہ ہی کو قیامت کی خبر ہے۔إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ۔(لقمان :34) قیامت کے متعلق تجھ سے پوچھتے ہیں کہ اس کی آمد کا کونسا وقت ہے کہہ دو اس کی خبر تو میرے رب ہی کے ہاں ہے وہی اس کے وقت پر ظاہر کر دکھائے گا ۔ يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ۔(الاعراف :187) آپ سے لوگ قیامت کے متعلق پوچھتے ہیں کہہ دو اس کا علم تو صرف اللہ ہی کو ہے۔ اور آپ کو کیا خبر کہ شاید قیامت قریب ہی ہو۔يَسْأَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا۔(الأحزاب :63) اور اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ۔(الزخرف:85)