تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
نبی کریمﷺ کی یہ پیشین گوئی پوری ہوئی اور عہدِ نبوّت ہی سے اُن جھوٹے ، ملعون کذابوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جنہوں نے نبوّت کا دعویٰ کرکے مختلف زمانوں میں فتنے کھڑے کیے ، اب تک بہت سے لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے ، اُ ن میں سے چند بڑے بڑے اور مشہوردجالوں اور ملعونوں کے نام ذیل میں ملاحظہ فرمائیں : (1)مسیلمہ کذاب ۔(2)اسودِ عنسی ۔(3)طُلیحہ اسدی ۔(4)سجاح بنت حارث۔(5)حارث کذاب دمشقی ۔(6)مغیرہ بن سعید ۔(7)بیان بن سمعان ۔(8)صالح بن طریف۔(9)اسحاق اخرس۔(10)استاد سیس خراسانی ۔(11)علی بن محمد خارجی ۔(12)مختار بن ابو عبید ثقفی ۔(13)حمدان بن اشعث قرمطی ۔(14)علی بن فضل یمنی ۔(15)حامیم بن من اللہ ۔(16) عبد العزیز باسندی ۔(17) ابو طیب احمد بن حسنین متنبی ۔(18)ابو القاسم احمد بن قسی ۔(19)عبد الحق بن سبعین مرسی۔(20)بایزید روشن جالندھری ۔(21)میر محمد حسین مشہدی۔(22)مرا غلام احمد قادیانی ۔(بائیس جھوٹے نبی ، نثار فتحی )اِسلامی عقائد و احکام کا انکار کیا جائے گا: قربِ قیامت میں جہالت کے عام ہوجانے اور دین سے نابلد ہوجانے کی وجہ سے لوگ اِسلام کے بنیادی عقائد اور احکامات ہی کا انکار کرنے لگیں گے ۔ ایک دفعہ حضرت عمر بن خطاب نے منبر پر یہ ارشاد فرمایا:عنقریب تمہارے درمیان اِس امّت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو رجم (شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے)کا انکار کریں گے، دجال کو جھٹلائیں گے،مغرب سے سورج کے نکلنے کا انکار کریں گے ، عذابِ قبر کو جھٹلائیں گے ،شفاعت کا انکار کریں گے ،گناہ گار مسلمانوں کے جہنم سے اپنی سزا بھگتنے اور جل کر کوئلہ ہوجانے کے بعد نکلنے( اور جنت میں داخل ہوجانے) کا انکار کریں گے۔پس اگر میں نے اُن کو پالیا تو اُن کو عاد و ثمود کی مانند قتل کردوں گا۔سَيَكُونُ فِيكُمْ قَوْمٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يُكَذِّبُونَ بِالرَّجْمِ,وَيُكَذِّبُونَ بِالدَّجَّالِ,وَيُكَذِّبُونَ بِطُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا,وَيُكَذِّبُونَ بِعَذَابِ الْقَبْرِ,وَيُكَذِّبُونَ بِالشَّفَاعَةِ,وَيُكَذِّبُونَ بِقَوْمٍ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ مِنْ بَعْدِ مَا امْتُحِشُوا,فَلَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ عَادٍ وَثَمُودَ۔(السنن الواردۃ فی الفتن :283)