تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
فتنوں سے پناہ مانگنے کی دعائیں : ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رہنے کا ایک بہترین نسخہ اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا ہے ،اور اُس کے لئے ہمیں قرآن و حدیث کے اندر بہت سی دعائیں سکھائی گئیں ہیں ، اُنہیں یاد کرکے مانگتے رہنا چاہیئے ، ذیل میں چند دعائیں ذکر کی جارہی ہیں : اے ہمارے پروردگار !ہمیں اُن ظالم لوگوں کے ہاتھوں آزمائش میں نہ ڈالئے اور اپنی رحمت سے ہمیں کافر قوم سے نجات دیدیجئے ۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ،وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔(یونس : 85 ، 86) اے ہمارے رَبّ! ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنائیے اور ہمارے پروردگار ہماری مغفرت فرمادیجئے۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔(الممتحنہ:5) اے اللہ میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسی مصیبت سے جو تکلیف دینے والی ہو اور ایسے فتنے سے جو گمراہ کردینے والا ہو۔أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَفِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ۔(ابن ابی شیبہ :29346) اے اللہ ! میں آپ سے اچھے کاموں کے کرنے کا، بُرے کاموں سے بچنے کا ، مسکینوں کے ساتھ محبت کا سوال کرتا ہوں اور اِس بات کا سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے معاف کردیجئے اور مجھ پر رحم فرمادیجئے ، اور جب آپ کسی قوم میں فتنہ نازل کرنا چاہیں تو مجھے بغیر فتنہ میں مبتلاء کیے وفات دیدیجئے۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الخَيْرَاتِ، وَتَرْكَ المُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ المَسَاكِينِ، وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةً فِي قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ۔(ترمذی:3235) اے اللہ! میں عذابِ قبر سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں اور مسیحِ دجّال کے فتنے سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں، زندگی اور موت کے فتنے سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا، وَفِتْنَةِ المَمَاتِ۔(بخاری:832) اے اللہ !میں عذابِ قبر سے آگ کے عذاب سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں اور ظاہری و باطنی تمام فتنوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں، اور میں جھوٹے کانے دجال سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ