تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
کی فوج میں مقابلہ ہوگا، دجالی فوج تہہ تیغ ہوجائے گی اور شجر و حجر پکار اٹھیں گے کہ: اے موٴمن! یہ یہودی میرے پیچھے چھپا ہوا ہے، اس کو قتل کر۔(آپ کے مسائل اور اُن کا حل، جدید:2/372)حضرت عیسیٰ کا نزول : نزولِ عیسیٰ قیامت کی علامات میں سے ہے : حضرت عیسیٰ کا نزول قیامت کی بڑی اور اہم علامات میں سے ہے ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : اور بے شک وہ (حضرت عیسیٰ ) نشانی ہیں قیامت کی، پس تم اس میں ذرا بھی شک مت کرو۔وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ۔(الزخرف:61)قَالَ مُجَاهِدٌ:{وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ}أَيْ: آيَةٌ لِلسَّاعَةِ خُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔(ابن کثیر:7/236) قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک حضرت عیسیٰایک عادل حاکم اور مُنصف امام کی حیثیت سے نازل ہوں گے ، صلیب کو توڑیں گے ، خنزیر کو قتل کریں گے جزیہ کو گرادیں گے اور اتنا مال کثرت سے بہائیں گے کہ اُسے قبول کرنے والا کوئی نہ ہوگا۔لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَنْزِلَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا مُقْسِطًا، وَإِمَامًا عَدْلًا، فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ۔(ابن ماجہ:4078) ایسی امّت کیسے ہلاک ہوسکتی ہے جس کے اوّل میں مَیں ، درمیان میں حضرت مہدی اور آخر میں حضرت عیسیٰ ہوں گے۔كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا أَوَّلُهَا وَالْمَهْدِيُّ وَسَطُهَا وَالْمَسِيحُ آخِرُهَا۔(مشکوۃ :6287)حضرت عیسیٰ کہاں اتریں گے : نبی کریمﷺ کا اشاد ہے :حضرت عیسیٰدمشق کی جانبِ مشرق سفید منارے کے پاس نازل ہوں گے۔يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِيَّ دِمَشْقَ۔(طبرانی کبیر:590)