تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
ہوئے ارشاد فرمایا: ” هُوَ حَقٌّ “ یعنی حضرت مہدی کا آنا یقینی ہے ، اس میں کوئی شک نہیں اور وہ حضرت فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔سَعِيدُ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ الْمَهْدِيَّ، فَقَالَ:نَعَمْ، هُوَ حَقٌّ وَهُوَ مِنْ بَنِي فَاطِمَةَ۔(مستدرکِ حاکم:8671)حضرت مہدی کا نام : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :مہدی کا نام میرے نام کے موافق ہوگا اوراُن کے والد کانام میرے والد کے نام کے مطابق ہوگا(یعنی وہ محمد بن عبد اللہ ہوں گے)الْمَهْدِيُّ يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي۔(الفتن لنعیم:1076) لَاتَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي، وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي۔(الفتن لنعیم: 37647)حضرت مہدی کی جائے پیدائش: حضرت مہدیکی پیدائش مدینہ منوّرہ میں ہوگی، نبی علیہ الصلوۃ و السلام کے خاندان میں سے ہوں گے۔الْمَهْدِيُّ مَوْلِدُهُ بِالْمَدِينَةِ، مِنْ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(الفتن لنعیم:1073)حضرت مہدی کانسب اور خاندان : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے : مہدی میرے خاندان سے اور فاطمہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي، مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ۔(ابوداؤد:4283)الْمَهْدِيُّ مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ۔(ابن ماجہ:4086) حضرت علینے اپنے صاحبزادے حضرت حسن کی طرف دیکھ کر فرمایا: میرا یہ بیٹا سردار ہو گا جیسا کہ نبی کریمﷺ نے اس کا نام رکھا تھا اور عنقریب اس کی نسل میں ایک شخص پیدا ہو گا جس کا نام تمہارے نبیﷺ کے نام کے مطابق ہو گا وہ اخلاق و کردار میں تمہارے نبی کے مشابہ ہو گا لیکن صورت و خلقت میں مشابہ نہیں ہو گا ،پھر طویل قصہ ذکر کر کے فرمایا کہ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا ۔إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ كَمَا سَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،