تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
بھی زیادہ سخت معاملہ ہوگا ۔ تمہارا کیا حال ہوگا جبکہ تم نیکی کو گناہ اور گناہ کو نیکی سمجھنے لگوگے ۔كَيْفَ بِكُمْ إِذَا فَسَقَ شَبَابُكُمْ، وَطَغَى نِسَاؤُكُمْ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ذَلِكَ لَكَائِنٌ؟ قَالَ:وَشَرٌّ مِنْ ذَلِكَ سَيَكُونُ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَعْرُوفَ مُنْكَرًا وَالْمُنْكَرَ مَعْرُوفًا؟۔(طبرانی اوسط:9325) نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے : عنقریب لوگوں پر دھوکے اور فریب کے چند سال آئیں گے کہ ان میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا، خائن کو امانت دار اور امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا، اس زمانہ میں امور عامہ کے بارے میں کمینہ اور حقیر آدمی بات چیت کرنے لگے گا۔سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ سَنَوَاتٌ خَدَّاعَاتُ، يُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ۔(ابن ماجہ :4036)إِنَّ أَمَامَ الدَّجَّالِ سِنِينَ خَدَّاعَةً، يُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ۔(مسند احمد :13299) حضرت شعبی فرماتے ہیں :قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایسا وقت آئے گا کہ علم جہالت بن جائے گا اور جہالت علم ہوجائے گی۔لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَصِيرَ الْعِلْمُ جَهْلًا وَالْجَهْلُ عِلْمًا۔(ابن ابی شیبہ :37588)طلاق کے بعد بھی میاں بیوی ساتھ رہیں گے : حضرت عبد اللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ مرد عورت کو طلاق دینے کے بعد طلاق کا انکار کرے گا ، پھر اُسی (مطلقہ ) کے ساتھ بدکاری کرے گا اور جب تک وہ دونوں ساتھ رہیں دونوں ہی زنا کرنے والے ہوں گے۔يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُطَلِّقُ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ، ثُمَّ يَجْحَدُهَا طَلَاقَهَا، فَيُقِيمُ عَلَى فَرْجِهَا، فَهُمَا زَانِيَانِ مَا أَقَامَا۔(طبرانی اوسط:4861)