تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
حضرت عبد اللہ بن سلام سے موقوفاً مروی ہے کہ حضرت عیسیٰ نبی کریمﷺ کے دو ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے گا ، پس حضرت عیسیٰ کی قبر چوتھی ہوگی۔يُدْفَنُ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَاحِبَيْهِ فَيَكُونُ قَبْرُهُ الرَّابِعُ۔(طبرانی کبیر:384)حضرت عیسیٰ کے بعد کیا ہوگا؟ حضرت ابوہریرہ نبی کریمﷺکا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں :عیسیٰ ابن مریم نازل ہوکر دجال کو قتل کریں گے اور چالیس سال (دنیا میں) رہیں گے ، لوگوں میں اللہ کی کتاب اور میری سنت کے مطابق عمل کریں گے اور اُن کی موت کے بعد حضرت عیسیٰ کی وصیت کے مطابق (قبیلہ )بنی تمیم کے ایک شخص کو آپ کا خلیفہ مقرر کریں گے جس کا نام ” مُقْعَد“ ہوگا ، مقعد کی وفات کے بعد لوگوں پر تیس سال گزرنے بھی نہ پائیں گے کہ قرآن مجید لوگوں کے سینوں اور ان کے مصاحف سے اُٹھالیا جائے گا ۔(الاشاعۃ للبرزنجی :239)(علاماتِ قیامت اور نزولِ مسیح :111)حضرت عیسیٰ کی زندگی کے اہم واقعات کا خلاصہ : حضرت عیسیٰ کی زندگی کے اہم واقعات کا خلاصہ حضرت لدھیانوی شہید کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں : حضرت عیسیٰ سے پہلے حضرت مہدی کا آنا۔ حضرت عیسیٰ کا عین نماز فجر کے وقت اترنا۔ حضرت مہدی کا حضرت عیسیٰ کو نماز کے لئے آگے کرنا اور آپ کا انکار فرمانا۔ نماز میں حضرت عیسیٰ کا قنوتِ نازلہ کے طور پر یہ دعا پڑھنا: ”قتل الله الدجال“ نماز سے فارغ ہوکر حضرت عیسیٰ کا قتل دجال کے لئے نکلنا۔ دجال کا حضرت عیسیٰ کو دیکھ کر سیسے(یا نمک) کی طرح پگھلنے لگنا۔ ”باب لُدّ“ نامی جگہ پر (جو فلسطین شام میں ہے) آپ کا دجال کو قتل کرنا، اور اپنے نیزے پر لگا ہوا دجال کا خون مسلمانوں کو دکھانا۔ قتل دجال کے بعد تمام دنیا کا مسلمان ہوجانا، صلیب کے توڑنے اور خنزیر کو قتل کرنے کا عام حکم دینا۔