تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
حدیثیں گھڑی جائیں گی: نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :آخری زمانے میں دجّال ( دھوکہ باز) جھوٹے لوگ ہوں گےجو تمہارے پاس ایسی ایسی حدیثیں گھڑ کر لائیں گےجس کو نہ تم نے سنا ہوگا اور نہ تمہارے آباء و اجدادنے ، پس اُن سے بہر صورت بچو ، کہیں وہ تمہیں گمراہ اور فتنہ میں مبتلاء نہ کردیں ۔يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ، يَأْتُونَكُمْ مِنَ الْأَحَادِيثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ، وَلَا آبَاؤُكُمْ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ، لَا يُضِلُّونَكُمْ، وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ۔(مسلم:7)جھوٹے دجالوں کا خروج: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ دو بڑے عظیم الشان گروہ آپس میں لڑیں اور ان میں بہت سخت لڑائی ہو گی ، دعویٰ ان دونوں کا ایک ہی ہو گا اور یہاں تک کہ تیس کے قریب دجال جھوٹے پیدا ہوں گے ، ہر ایک ان میں سے یہ کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَقْتَتِلَ فِئَتَانِ عَظِيمَتَانِ، يَكُونُ بَيْنَهُمَا مَقْتَلَةٌ عَظِيمَةٌ، دَعْوَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، وَحَتَّى يُبْعَثَ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ، قَرِيبٌ مِنْ ثَلاَثِينَ، كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ۔(بخاری:7121) عنقریب میری امّت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے ، اُن میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ میں نبی ہوں ، حالانکہ میں ”خاتم النبیین “ ہوں ، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔إِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَّابُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي۔(ترمذی:2219) قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تیس کے قریب جھوٹے دجال پیدا کھڑے ہوں گے وہ سب اِس بات کا دعویٰ کریں گے کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَنْبَعِثَ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثِينَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ۔(ترمذی:2218) میری امّت میں ستائیس جھوٹے دجال پیدا ہوں گے ، اُن میں سے چار عورتیں ہوں گی ، اور (اچھی طرح سے یاد رکھو کہ )میں ہی آخری نبی ہوں ، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔يَكُونُ فِي أُمَّتِي دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ سَبْعَةٌ وَعِشْرُونَ، مِنْهُمْ أَرْبَعَةُ نِسْوَةٍ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي۔(طبرانی کبیر :3026)