تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
علم)دین کے اندر مداہنت کا شکار ہوجائیں گے ، یعنی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کردیں گے ۔عَنْ مَعْقَلِ بْنِ يَسَارٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:لَا تَذْهَبُ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامُ حَتَّى يَخْلَقَ الْقُرْآنُ فِي صُدُورِ أَقْوَامٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ كَمَا تَخْلَقُ الثِّيَابُ , وَيَكُونُ غَيْرُهُ أَعْجَبَ إِلَيْهِمْ , وَيَكُونُ أَمْرُهُمْ طَمَعًا كُلُّهُ لَا يُخَالِطُهُ خَوْفٌ إِنْ , قَصَّرَ عَنْ حَقِّ اللَّهِ مَنَّتْهُ نَفْسُهُ الْأَمَانِيَّ , وَإِنْ تَجَاوَزَ إِلَى مَا نَهَى اللَّهُ قَالَ أَرْجُو أَنْ يَتَجَاوَزَ اللَّهُ عَنِّي , يَلْبَسُونَ جُلُودَ الضَّأْنِ عَلَى قُلُوبِ الذِّئَابِ ، أَفَاضِلُهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ الْمُدَاهِنُ. قِيلَ وَمَنِ الْمُدَاهِنُ؟ قَالَ: الَّذِي لَا يَأْمُرُ وَلَا يَنْهَى۔(مسند الحارث:768)(حِلیۃ الاولیاء :6/59) حضرت عبد اللہ بن مسعود فرماتے ہیں :بے شک سب سے پہلی چیز تم اپنے دین میں سے جو گم کردو گے وہ امانت ہے ، اور بے شک سب سے آخری چیز جو تمہارے دین کی باقی رہ جائے گی وہ نماز ہے ، ضرور کچھ ایسے لوگ نماز پڑھیں گےجن کا کوئی دین نہیں ہوگا اور ضرور بضرورقرآن کریم تمہارے درمیان سے کھینچ لیا جائے گا۔ إِنَّ أَوَّلَ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دِينِكُمُ الْأَمَانَةَ، وَإِنَّ آخِرَ مَا يَبْقَى مِنْ دِينِكُمُ الصَّلَاةُ، وَلَيُصَلِّيَنَّ الْقَوْمُ الَّذِينَ لَا دِينَ لَهُمْ، وَلَيُنْتَزَعَنَّ الْقُرْآنُ مِنْ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ۔(مصنف عبد الرزاق:5981)قرآن کریم کی غلط تاویل کی جائےگی: ایک دفعہ نبی کریمﷺنے اپنی امّت کی ہلاکت ”کتاب اللہ“ کی وجہ سے بیان کی ، حضرات صحابہ کرام نے وجہ دریافت کی تو آپﷺنے ارشاد فرمایا: ” يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ فَيَتَأَوَّلُونَهُ عَلَى غَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللهُ “ وہ لوگ قرآن کریم کو سیکھ کر اُس کی تاویل کرکے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ حکم کو دوسرے معنی پر محمول کریں گے۔(مسند احمد:2359) مستدرکِ حاکم میں یہ منقول ہے کہ ایسے لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کو سیکھیں گے اور اس کے ذریعہ ایمان والوں سے مجادلہ (بحث و مباحثہ)کریں گے۔قَوْمٌ يَتَعَلَّمُونَ كِتَابَ اللَّهِ يُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا۔(مستدرکِ حاکم:3417) ایک روایت میں یہ ہے کہ منافقین قرآن کریم کو سیکھنے لگیں گے اور اِس لئے سیکھیں گے تاکہ ایمان والوں سے مجادلہ کریں ۔فَيَتَعَلَّمُهُ الْمُنَافِقُونَ؛ لِيُجَادِلُوا بِهِ الْمُؤْمِنِينَ۔(جامع بیان العلم :2362)