تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
پھریں گے ، ستارے اور سیارے ٹوٹ ٹوٹ کر گرپڑیں گے، آفتاب کی روشنی فنا اور پورا عالَم تیرہ و تار (تاریک)ہوجائے گا، آسمانوں کے پرخچے اُڑجائیں گے اور پوری کائنات موت کی آغوش میں چلی جائے گی۔(علاماتِ قیامت اور نزولِ مسیح :142)قیامت پر ایمان : قیامت کے دن پر ایمان لانا اور اُس کا پختہ یقین رکھناایمان کی اصل اور بنیادی عقائد میں سے ہے ، اِس عقیدے کے بغیر کسی شخص کا ایمان ہر گز مکمل نہیں ہوسکتا ،اِس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ۔(المومنون:74)قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْإِيمَانِ، قَالَ: «أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ»، قَالَ: صَدَقْتَ۔(مسلم:8) قیامت کا دن جسے یوم ِ آخرت بھی کہا جاتا ہے ، اُس سے متعلّق تین بڑےاور اہم عقائد ہیں۔ بعث بعد الموت پر ایمان لانا ۔ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ۔(المومنون:16) حساب و کتاب پر ایمان لانا۔إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ۔(الغاشیۃ :25 ، 26) جنت اور جہنم پر ایمان لانا۔فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ-أَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ۔(ھود:106 ، 108)قرآن کریم میں قیامت کا تذکرہ : قرآن کریم قیامت کے تذکرے سے بھرا پڑا ہے ، اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کو مختلف پیرایوں سے بار بار بیان کیا ہے تاکہ بندوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے کا یقین و استحضار رہے اور دنیا کی رنگینیاں اُن کی آنکھوں پر پردہ نہ ڈال سکے ۔ اِسی لئے اللہ تعالیٰ نے اِس عقیدے کو مختلف اسالیب اور متنوع پیرایوں میں بار بار ذکر فرمایاہے ، ذیل میں کچھ مختلف قسم کے اسالیب ذکر کیے جارہے ہیں ، جن سے اِس عقیدے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے : کہیں عمومی انداز میں خبر دی ہے :جیسے : اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ۔(الروم:11)