تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
جس مقام پر لوگ رات گزارنے یا آرام کرنے کے لئے ٹہریں گے یہ آگ بھی ٹہر جائے گی اور پھر اُن کو لے چلے گی ۔ لَاتَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَكُونَ عَشْرُ آيَاتٍ: طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَالدَّجَّالُ، وَالدُّخَانُ، وَالدَّابَّةُ، وَيَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَخُرُوجُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَثَلَاثُ خُسُوفٍ، خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنِ أَبْيَنَ، تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى الْمَحْشَرِ، تَبِيتُ مَعَهُمْ إِذَا بَاتُوا، وَتَقِيلُ مَعَهُمْ إِذَا قَالُوا۔(ترمذی:4055)معناه من أقصى قعر أرض عدن وعدن مدينة معروفة مشهورة باليمن، کما في رواية مسلم : وَآخِرُ ذَلِكَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ، تَطْرُدُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ۔(مسلم:2901) ایک حدیث میں ہے کہ چھ چیزوں سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کرو، دخان، دجال، دابۃ الارض، مغرب سے آفتاب کا طلوع ہونا، عام فتنہ اور ہر شخص سے متعلق خاص فتنہ۔بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا: الدَّجَّالَ، وَالدُّخَانَ، وَدَابَّةَ الْأَرْضِ، وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَأَمْرَ الْعَامَّةِ، وَخُوَيْصَّةَ أَحَدِكُمْ۔(مسلم:2947)دابۃ الارض کہاں سے نکلے گا : مکہ مکرّمہ سے نکلے گا۔دَابَّةُ الْأَرْضِ تَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ۔(ابن ابی شیبہ، عن ابراہیم النخعی :37606) دابۃ الارض اجیاد کی پہاڑی سے نکلے گا۔الدَّابَّةُ تَخْرُجُ مِنْ أَجْيَادَ۔(ابن ابی شیبہ عن عائشۃ :37607) دابۃ الارض ایامِ تشریق میں جبکہ لوگ منیٰ میں ہوں گے ، اجیاد کی پہاڑی سے نکلے گا۔تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مِنْ جَبَلِ أَجْيَادَ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ وَالنَّاسُ بِمِنًى۔(ابن ابی شیبہ ،عن عبد اللہ بن عمرو : 37608) دابۃ الارض مزدلفہ کی شب میں نکلے گا جبکہ لوگ منی کی جانب جا رہے ہوں گے ۔ تَخْرُجُ الدَّابَّةُ لَيْلَةَ جَمْعٍ وَالنَّاسُ يَسِيرُونَ إِلَى مِنًى۔(ابن ابی شیبہ،عن عبد اللہ بن عمر :37605) صفا کے اندر ایک شگاف پڑجائے گااور اُس سے دابۃ الارض نکلے گا۔تَخْرُجُ الدَّابَّةُ مِنْ صَدْعٍ فِي الصَّفَا۔(الفتن لنعیم ،عن عبد اللہ بن عمر:1866)