تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
لوگ اَسلاف پر لعنت کریں گے: نبی کریمﷺکا ارشاد ہے:اِس امّت کے آخر کے لوگ اوّل کے اَسلاف پر لعنت کریں گے۔ وَيَلْعَنُ آخِرُ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا۔(طبرانی کبیر:7807)لوگوں کا علمِ نجوم پر یقین ہوگا : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے:مجھے اپنی امّت کے بارے میں آخری زمانے میں تین چیزوں کا بہت خوف ہے :ایک یہ ستاروں پر ایمان لانا (کہ اُن کو اپنے نفع نقصان اور خیر و شر میں مؤثر سمجھا جائےگا)دوسرا تقدیر کو جھٹلانا اور تیسرا بادشاہوں کا ظلم و ستم۔إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَتَخَوَّفُهُ عَلَى أُمَّتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ ثَلَاثًا: إِيمَانًا بِالنُّجُومِ , وَتَكْذِيبًا بِالْقَدَرِ , وَحَيْفَ السُّلْطَانِ۔(السنن الواردۃ فی الفتن للدانی :282)(سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ :3/118)پیدا وار میں کمی ہوجائے گی : لوگوں پر ایسا زمانہ آئےگا کہ آسمان بارش برسائے گا لیکن زمین غلہ و اناج نہ اُگائے گی۔يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ تُمْطِرُ السَّمَاءُ مَطَرًا وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ۔(مستدرکِ حاکم:8567)لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ اللَّهَ اللَّهَ، وَحَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِقِطْعَةِ النَّعْلِ، فَتَقُولُ: قَدْ كَانَ لِهَذِهِ رَجُلٌ مَرَّةً، وَحَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ قَيِّمُ خَمْسِينَ امْرَأَةً، وَحَتَّى تُمْطِرَ السَّمَاءُ وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ۔(مستدرکِ حاکم:8513) قحط سالی یہ نہیں کہ تم پر بارش نہ برسے ، قحط سالی تویہ ہے کہ تم پر خوب بارش برسے لیکن زمین سے کچھ نہ نکلے۔لَيْسَتِ السَّنَةُ بِأَنْ لَا تُمْطَرُوا، وَلَكِنِ السَّنَةُ أَنْ تُمْطَرُوا وَتُمْطَرُوا، وَلَا تُنْبِتُ الْأَرْضُ شَيْئًا۔(مسلم:2904)دنیا میں بدترین لوگ رہ جائیں گے: لوگوں میں سب سے زیادہ بدتر وہ ہوں گےجن کی زندگی میں قیامت آجائے گی (یعنی قیامت دنیا کے بدترین لوگوں پر آئے گی )۔مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكْهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ۔(بخاری:7066)