تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
سمندر کی موجوں کی طرح ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہوں گے۔قَالَ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَأْتِيكُمْ بَعْدِي فِتَنٌ كَمَوْجِ الْبَحْرِ يَدْفَعُ بَعْضُهَا بَعْضًا۔(طبرانی کبیر:3024)ہر آنے والا وقت گزرے ہوئے وقت سے بدتر ہوتا چلا جائے گا : حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ تم لوگ دنیا میں صرف مصیبت اور فتنے دیکھتے رہوگےاور معاملہ پہلے سے بھی زیادہ شدید تر ہوتاچلا جائے گا، تم جتنا بھی ہولناک اور شدید واقعہ دیکھو، لیکن بعد والا واقعہ اُس گذرے ہوئے واقعہ کو حقیر اور کم تر بنادے گا۔عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَا إِنَّكُمْ لَنْ تَرَوْا مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا بَلَاءً وَفِتْنَةً، وَلَنْ يَزْدَادَ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً، وَلَنْ تَرَوْا أَمْرًا يَهُولُكُمْ أَوْ يَشْتَدَّ عَلَيْكُمْ إِلَّا حَقَرَهُ بَعْدَهُ مَا هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ۔(الفتن لنعیم بن حماد: 44) دنیا میں اب صرف مصیبت اور فتنہ ہی بچ گیا ہے۔لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ ۔(ابن ماجہ :4035) حضرت انس فرماتے ہیں کہ تم پر ہر آنے والا سال گذشتہ سال سے بد تر ہوگا: لَا يَأْتِي عَلَيْكُمْ عَامٌ إِلَّا هُوَ شَرٌّ مِنَ الْآخَرِ۔(الفتن لنعیم بن حماد: 47) حضرت عبد اللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ مہینوں ، دنوں اور راتوں میں سب سے بدتر وہ ہیں جو قیامت کے قریب تر ہیں، گویا جوں جوں قیامت قریب ہوتی چلی جائے گی شدّت بڑھتی چلی جائے گی۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:إِنَّ شَرَّ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ وَالشُّهُورِ وَالْأَزْمِنَةِ أَقْرَبُهَا إِلَى السَّاعَةِ۔(الفتن لنعیم بن حماد64) حضرت زبیر بن عدی روایت کرتے ہیں کہ ہم حضرت انس بن مالک کے پاس آئے اور ان مظالم کی شکایت کی جو ہم پر حجاج کی طرف سے ہوتے تھے، تو انہوں نے کہا: صبر کرو! اس لئے کہ کوئی زمانہ نہیں آئے گا مگر اس کے بعد والا زمانہ اس سے زیادہ برا ہوگا؛ حتی کہ تم اپنے رب سے جاملو گے، میں نے بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے۔عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ: أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَشَكَوْنَا إِلَيْهِ مَا نَلْقَى مِنَ الحَجَّاجِ، فَقَالَ:اصْبِرُوا، فَإِنَّهُ لاَ يَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ إِلَّا الَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ، حَتَّى تَلْقَوْا رَبَّكُمْ، سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(بخاری:7068)