تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
اولاد کی جانب سے انسان کو فکریں،اندیشے اور مختلف قسم کے خدشات و واقعات غمگین و حزین بناکر رکھدیتے ہیں ، اِسی طرح بعض اوقات اولاد کے لئے کسبِ معاش کی مصروفیتوں میں لگ کر انسان علمِ ضروری کے حصول سے بھی غافل رہ جاتا ہے ۔الْوَلَدُ مَحْزَنَةٌ مَجْبَنَةٌ مَجْهَلَةٌ مَبْخَلَةٌ۔(طبرانی کبیر:24/241)الْوَلَدُ ثَمَرُ الْقَلْبِ،وَإِنَّهُ مَجْبَنَةٌ مَبْخَلَةٌ مَحْزَنَةٌ۔(مسند ابی یعلیٰ موصلی :1032) بے شک انسان کے مال اور اُس کے بیوی بچوں میں آزمائش ہے۔إِنَّ فِي مَالِ الرَّجُلِ فِتْنَةً، وَفِي زَوْجَتِهِ فِتْنَةً وَوَلَدِهِ۔(طبرانی کبیر:3024)عورت فتنہ ہے: نبی کریمﷺکاارشاد ہے:میں نے اپنے بعد ایسا کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے جو مردوں کے حق میں عورتوں کے فتنہ سے زیادہ ضرر رساں ہو۔مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِي النَّاسِ فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ۔(ترمذی:2339) حضرت معاذسے موقوفاً مروی ہے کہ مجھے تمہارے اوپر سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ عورت کا فتنہ ہے ۔إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ فِتْنَةُ النِّسَاءِ إِذَا تَسَوَّرْنَ الذَّهَبَ،وَلَبِسْنَ رَيْطَ الشَّامِ، فَأَتْعَبْنَ الْغَنِيَّ، وَكَلَّفْنَ الْفَقِيرَ مَا لَا يَجِدُ۔(ابن ابی شیبہ:37281) دنیا شیریں اور سبز جاذب نظر ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس دنیا کا خلیفہ بنایا ہے اس لئے وہ ہر وقت دیکھتا ہے کہ تم اس دنیا میں کس طرح عمل کرتے ہو لہذا دنیا سے بچو اور عورتوں کے فتنہ سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل کی تباہی کا باعث سب سے پہلا فتنہ عورتوں ہی کی صورت میں تھا۔إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ،وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ،أَلَا فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ۔(ترمذی:2191)فَاتَّقُوا الدُّنْيَا،وَفِتْنَةَ النِّسَاءِ۔(سنن بیہقی:6511)فَاتَّقُوا الدُّنْيَا وَاتَّقُوا النِّسَاءَ، فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَةِ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاءِ۔(مسلم:2742) قیامت کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اُٹھالیا جائے گا ،جہالت عام ہوجائے گی ،زنا پھیل جائےگا، شرابیں پی جائیں گی، عورتوں کی کثرت ہوجائے گی اور مرد کم ہوجائیں گے ، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کے لئے ایک ہی نگران ہوگا۔إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ