تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ وَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ “ اللہ تعالیٰ دجال کو قتل کرے اور مومنین کو غالب کرے ۔ثُمَّ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ مِنَ السَّمَاءِ فَيَؤُمُّ النَّاسَ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ رَكْعَتِهِ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، قَتَلَ اللَّهُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ وَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ۔(مجمع الزوائد:12543)(مسند البزار :9642)حضرت عیسیٰ کا دجال کو قتل کرنا : نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے :دجال کو قتل کرنے کی قدرت سوائے حضرت عیسیٰکے اور کسی کو نہیں دی گئی۔لَمْ يُسَلَّطْ عَلَى قَتْلِ الدَّجَّالِ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ۔(مسند ابی داؤد الطیالسی :2626) حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کا پیچھا کریں گےاور بابِ لُدّ پر دجال کو پکڑیں گے اور قتل کردیں گے ۔يَقْتُلُ ابْنُ مَرْيَمَ الدَّجَّالَ بِبَابِ لُدٍّ۔(ترمذی:2244)وَلَا يَجِدُ رِيحَ نَفْسِهِ، ـ يَعْنِي أَحَدًا ـ إِلَّا مَاتَ وَرِيحُ نَفْسِهِ مُنْتَهَى بَصَرِهِ، قَالَ:فَيَطْلُبُهُ حَتَّى يُدْرِكَهُ بِبَابِ لُدٍّ فَيَقْتُلَهُ۔(ترمذی:2240) فائدہ ………لُد فلسطین کا ایک مقام ہے جس کی تعیین مستند احادیث مرفوعہ میں کی گئی ہے ، یہ مقام آج کل یہودیوں کے قبضہ میں ہے اور یہاں نام نہاد اسرائیل حکومت کا ایک ایرپورٹ بھی ہے ۔(علاماتِ قیامت اور نزولِ مسیح:188)حضرت عیسیٰ کا حج و عمرہ اور روضہ اطہر پر حاضری : حضرت عیسیٰایک عادل حاکم اور مُنصف اِمام کی حیثیت سے اتریں گےاور حج یا عُمرے یا دونوں ہی کی نیت کے ساتھ جاتے ہوئے مقامِ ”فَج“ سے گزریں گے ، اور میری قبر پر بھی ضرور آئیں گے اور جھے سلام کریں گے اور میں اُن کو جواب دوں گا۔لَيَهْبِطَنَّ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلًا، وَإِمَامًا مُقْسِطًا وَلَيَسْلُكَنَّ فَجًّا حَاجًّا، أَوْ مُعْتَمِرًا أَوْ بِنِيِّتِهِمَا وَلَيَأْتِيَنَّ قَبْرِي حَتَّى يُسَلِّمَ وَلَأَرُدَّنَ عَلَيْهِ۔(مستدرکِ حاکم:4162)حضرت عیسیٰ کا نکاح : حضرت عیسیٰدجال کے قتل سے فارغ ہونے کے بعد بیت المقدس تشریف لے جائیں گے اور حضرت شعیب کی قوم جوکہ حضرت موسیٰکا سسرال ہے یعنی قبیلہ جُذام (جوکہ قومِ شعیب کی ایک شاخ ہے ) اُس میں نکا ح فرمائیں گے اور اُنکی