تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
يَدَهُ فِي فِي الْحَيَّةِ، فَلَا تَضُرَّهُ، وَتُفِرَّ الْوَلِيدَةُ الْأَسَدَ، فَلَا يَضُرُّهَا، وَيَكُونَ الذِّئْبُ فِي الْغَنَمِ كَأَنَّهُ كَلْبُهَا، وَتُمْلَأُ الْأَرْضُ مِنَ السِّلْمِ كَمَا يُمْلَأُ الْإِنَاءُ مِنَ الْمَاءِ، وَتَكُونُ الْكَلِمَةُ وَاحِدَةً، فَلَا يُعْبَدُ إِلَّا اللَّهُ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، وَتُسْلَبُ قُرَيْشٌ مُلْكَهَا، وَتَكُونُ الْأَرْضُ كَفَاثُورِ الْفِضَّةِ، تُنْبِتُ نَبَاتَهَا بِعَهْدِ آدَمَ حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الْقِطْفِ مِنَ الْعِنَبِ فَيُشْبِعَهُمْ، وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ عَلَى الرُّمَّانَةِ فَتُشْبِعَهُمْ، وَيَكُونَ الثَّوْرُ بِكَذَا وَكَذَا مِنَ الْمَالِ، وَتَكُونَ الْفَرَسُ بِالدُّرَيْهِمَاتِ ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا يُرْخِصُ الْفَرَسَ؟ قَالَ «لَا تُرْكَبُ لِحَرْبٍ أَبَدًا» ، قِيلَ لَهُ: فَمَا يُغْلِي الثَّوْرَ؟ قَالَ تُحْرَثُ الْأَرْضُ كُلُّهَا۔(ابن ماجہ :4077) حضرت عیسیٰ کے بعد زندگی کس قدر خوب ہوگی !بادلوں کو بارش برسانے اور زمین کو نباتات اُگانے کی اجازت مل جائے گی، حتی کہ اگر تم اپنا بیج ٹھوس اور چکنے پتھر میں بھی بوؤگے تو وہ بھی اُگ آئے گا اور (امن و امان کا)یہ حال ہوگا کہ آدمی شیر کے پاس سے گزرے گا تو شیر نقصان نہیں پہنچائے گا ، سانپ پر پاؤں رکھ دے گا تو وہ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ طوبى لعيش بعد المسيح! يؤذن للسماء في القطر وللأرض في النبات، فلو بذرت حبة على الصفا لنبتت، ولا تباغض ولا تحاسد حتى يمر الرجل على الأسد فلا يضره ويطأ على الحية فلا تضره۔(کنز العمال :38859)حضرت عیسیٰ بحیثیت امتی کے آئیں گے : اچھی طرح سے سُن لو ! حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے اور میرے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں ہوا، سن لو! وہ میرے بعد میری امت میں میرے خلیفہ ہیں، سن لو !وہ دجال کو قتل کریں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، جزیہ بند کردیں گے، لڑائی اپنے ہتھیار ڈال دے گی، سن لو !جو شخص تم میں سے ان کو پائے ان سے میرا سلام کہے۔أَلَا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ، أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي بَعْدِي، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَّالَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، أَلَا فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ۔(طبرانی اوسط:4898)حضرت عیسیٰ کا دجال کے خلاف قنوتِ نازلہ : حضرت عیسیٰآسمان سے نازل ہوں گے (پس سب سے پہلی نماز فجر کے علاوہ باقی نمازوں میں )مسلمانوں کی امامت فرمائیں گے، اور (نماز پڑھاتے ہوئے )رکوع سے سر اُٹھاکر ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کے بعد (بطور دعاء )فرمائیں گے ” قَتَلَ اللَّهُ