تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
گے ، اُن کا باہم ملتے ہوئے تحیّہ(سلام ) ایک دوسرے پر لعنت کرنا ہوگا۔لَا تَزَالُ الْأُمَّةُ عَلَى شَرِيعَةٍ مَا لَمْ تَظْهَرْ فِيهِمْ ثَلَاثٌ: مَا لَمْ يُقْبَضْ مِنْهُمُ الْعِلْمُ، وَيَكْثُرُ فِيهِمْ وَلَدُ الْخَبَثِ، وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السَّقَّارُونَ، قَالُوا: وَمَا السَّقَّارُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:بَشَرٌ يَكُونُونَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ تَكُونُ تَحِيَّتُهُمْ بَيْنَهُمْ إِذَا تَلَاقَوِا التَّلَاعُنُ۔(مستدرکِ حاکم:8371)ہم جنس پرستی : مردو ں کا مردوں سے شہوت کا پورا کرنا ”لواطت“ اور عورتوں کا عورتوں سے ”سحاق“ کہلاتا ہے ۔قربِ قیامت میں احادیث کے مطابق اِس امّت میں یہ روگ عام ہوجائے گااور پھر اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہلاکت کا فیصلہ آجائے گا۔ جب میری اُمّت پانچ چیزوں کو حلال سمجھ لے تو اُن کے اوپر ہلاکت آجائے گی :ایک دوسرے پر لعنت کرنے لگیں ، شرابیں پینے لگیں ، ریشم پہننے لگیں ،گانے والیاں رکھنے لگیں ، (شہوتوں کو پورا کرنے کے لئے )مرد مردوں پر اور عورتیں عورتوں پراکتفاء کرنے لگیں۔إِِذَا اسْتَحَلَّتْ أُمَّتِي خَمْسًا فَعَلَيْهِمُ الدَّمَارُ، إِِذَا ظَهَرَ التَّلَاعُنُ، وَشَرِبُوا الْخُمُورَ، وَلَبِسُوا الْحَرِيرَ، وَاتَّخِذُوا الْقِيَانَ، وَاكْتَفَى الرِّجَالُ بِالرِّجَالِ، وَالنِّسَاءُ بِالنِّسَاءِ۔(شعب الایمان:5086)(تحریم الفروج نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عورتیں عورتوں کے ذریعہ اور مرد مردوں کے ذریعہ (شہوتوں سے)مستغنی ہوجائیں گے ،اور ”سحاق“ عورتوں کے مابین زنا ہے ۔لا تذهب الدنيا حتى يستغني النساء بالنساء والرجال بالرجال والسحاق زنا النساء فيما بينهن۔(تاریخ دمشق لابن عساکر :10/119)(کنز العمال :38500) حضرت واثلہ بن اسقعمرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ عورتوں کا باہمی سحاق(شہوت پوری کرنا) زنا ہے ۔سِحَاقُ النِّسَاءِ زِنًا بَيْنَهُنَّ۔(شعب الایمان: 5082)نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : جب مرد مرد کے پاس اور عورت عورت کے پاس (شہوت پوری کرنے لئے) آئے تو وہ دونوں زانی ہیں ۔إِذَا أَتَى الرَّجُلُ الرَّجُلَ فَهُمَا زَانِيَانِ، وَإِذَا أَتَتِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فَهُمَا زَانِيَانِ۔(شعب الایمان: 5075) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : وہ شخص ملعون ملعون ملعون ہے جو قومِ لوط کا عمل (لواطت) کرے۔ مَلْعُونٌ مَلْعُونٌ مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ۔(شعب الایمان:5089)