تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
مَنْ لَهُ فِي مَالٍ حَاجَةٌ؟ فَمَا يَقُومُ مِنَ النَّاسِ إِلَّا رَجُلٌ فَيَقُولُ: أنا، فيقول: ائْتِ السَّدَّانَ - يَعْنِي الْخَازِنَ - فَقُلْ لَهُ: إِنَّ الْمَهْدِيَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُعْطِيَنِي مَالًا، فَيَقُولُ لَهُ: احْثِ حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ فِي حِجْرِهِ وَأَبْرَزَهُ نَدِمَ، فَيَقُولُ: كُنْتُ أَجْشَعَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ نَفْسًا، أَوَعَجَزَ عَنِّي مَا وَسِعَهُمْ؟ قَالَ: فَيَرُدُّهُ فَلَا يَقْبَلُ مِنْهُ، فَيُقَالُ لَهُ: إِنَّا لَا نَأْخُذُ شَيْئًا أَعْطَيْنَاهُ، فَيَكُونُ كَذَلِكَ سَبْعَ سِنِينَ - أَوْ ثَمَانِ سِنِينَ، أَوْ تِسْعَ سِنِينَ - ثُمَّ لَا خَيْرَ فِي الْعَيْشِ بَعْدَهُ۔(مسند احمد :11325)(مجمع الزوائد:12393) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :حضرت مہدی کا ظہور ایک”نفسِ زکیّہ “ یعنی پاکیزہ انسان کے قتل کے بعد ہوگا ، جس وقت ”نفسِ زکیّہ “ قتل کردیے جائیں گے تو زمین و آسمان والے ان کے قاتلوں پر غضب ناک ہوں گے ، اُس کے بعد لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے اور اُنہیں اُس دلہن کی طرح آراستہ و پیراستہ کریں گے جو اپنے شبِ زفاف میں شوہر کے پاس رخصت ہوکر جارہی ہو، پھر حضرت مہدی ساری زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے ، زمین اپنی پیداوار نکل ڈالی گی ،آسمان اپنی بارش برسادے گا ،اُن کے زمانہ خلافت میں امّت اس قدر خوش حال ہوگی کہ ایس خوشحالی کبھی نہیں ملی ہوگی ۔أَنَّ الْمَهْدِيَّ لَا يَخْرُجُ حَتَّى تُقْتَلَ النَّفْسُ الزَّكِيَّةُ ; فَإِذَا قُتِلَتِ النَّفْسُ الزَّكِيَّةُ غَضِبَ عَلَيْهِمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ , فَأَتَى النَّاسَ الْمَهْدِيُّ , فَزَفُّوهُ كَمَا تُزَفُّ الْعَرُوسُ إِلَى زَوْجِهَا لَيْلَةَ عُرْسِهَا , وَهُوَ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا وَتُخْرِجُ الْأَرْضُ نَبَاتَهَا وَتُمْطِرُ السَّمَاءُ مَطَرَهَا , وَتَنْعَمُ أُمَّتِي فِي وِلَايَتِهِ نِعْمَةً لَمْ تَنْعَمْهَا قَطُّ۔(ابن ابی شیبہ :37653)حضرت مہدیکا مقام : نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:ہم عبد المطلب کی اولاد جنت کے سردار ہیں: یعنی مَیں ، حمزہ، علی ،جعفر، حسن، حسین، اور مہدی۔نَحْنُ وَلَدَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، سَادَةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَنَا، وَحَمْزَةُ، وَعَلِيٌّ، وَجَعْفَرٌ، وَالْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ، وَالْمَهْدِيُّ۔(ابن ماجہ : 4087) نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:مہدی ہم اہل بیت میں سے ہوں گے اللہ تعالی ان کو ایک ہی شب میں (خلافت کی) صلاحیت والا بنا دیں گے۔الْمَهْدِيُّ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ، يُصْلِحُهُ اللَّهُ فِي لَيْلَةٍ۔(ابن ماجہ : 4085)