تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
تکذیب کافتنہ : حضرت عمر نے ایک دفعہ خطبہ میں ارشاد فرمایاکہ اِس اُمّت میں کچھ ایسے لوگ آئیں گے جو رجم کا ، دجال کا ، عذابِ قبر کا ، شفاعت کا ، اور (گناہ گار مسلمانوں کے)جہنم سے نکالے جانے کا انکار کریں گے۔خَطَبَ عُمَرُ فَقَالَ إِنَّهُ سَيَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ يُكَذِّبُونَ بِالرَّجْمِ وَيُكَذِّبُونَ بِالدَّجَّالِ وَيُكَذِّبُونَ بِعَذَابِ الْقَبْرِ وَيُكَذِّبُونَ بِالشَّفَاعَةِ وَيُكَذِّبُونَ بِقَوْمٍ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ۔(فتح الباری:11/426)(کنز العمال:1674) حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نفاق تو نبی ﷺ کے زمانہ میں بھی تھا، لیکن آج کل وہ ایمان لانے کے بعد کفر اختیارکرتا ہے۔إِنَّمَا كَانَ النِّفَاقُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّﷺ،فَأَمَّا اليَوْمَ فَإِنَّمَا هُوَ الكُفْرُ بَعْدَ الإِيمَانِ۔(بخاری:7114) عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ اليَمَانِ،قَالَ:إِنَّ المُنَافِقِينَ اليَوْمَ شَرٌّ مِنْهُمْ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،كَانُوا يَوْمَئِذٍ يُسِرُّونَ وَاليَوْمَ يَجْهَرُونَ۔(بخاری:7113)فتنے سے محفوظ رہنے کی پہچان: جو شخص یہ جاننا چاہتا ہوکہ وہ فتنہ میں مبتَلاء ہوا ہے یا نہیں اُسے چاہیئے کہ یہ دیکھے کہ وہ کسی ایسی چیز کو حلال سمجھنے لگا ہے جس کو وہ پہلے حرام سمجھتا تھا یا کسی ایسی چیز کو حرام سمجھنے لگا ہے جس کو وہ پہلے حلال سمجھتا تھا ، اگر ایسا ہوگیا ہے تو سمجھ لو کہ وہ فتنہ پڑچکا ہے۔عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْلَمَ أَصَابَتْهُ الْفِتْنَةُ أَمْ لَا، فَلْيَنْظُرْ فَإِنْ كَانَ رَأَى حَلَالًا كَانَ يَرَاهُ حَرَامًا فَقَدْ أَصَابَتْهُ الْفِتْنَةُ، وَإِنْ كَانَ يَرَى حَرَامًا كَانَ يَرَاهُ حَلَالًا فَقَدْ أَصَابَتْهُ۔(مستدرکِ حاکم:8443)فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَعْلَمَ أَصَابَتْهُ الْفِتْنَةُ أَمْ لَا، فَلْيَنْظُرْ، هَلْ يَرَى شَيْئًا حَلَالًا كَانَ يَرَاهُ حَرَامًا، أَوْ يَرَى شَيْئًا حَرَامًا كَانَ يَرَاهُ حَلَالًا۔(السنن الواردۃ فی الفتن:26)