ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
رنج ہوا وہ حضرت کی خدمت میں اس کے متعلق کچھ عرض کرنے آئی کیا دیکتی ہے کہ حضرت مرغ کا گوشت کھا رہے ہیں اور بھی جل بھن گئی ـ عرض کیا کہ حضرت آپ تو مرغ کھائیں اور میرے بچے کو سکھا دیا ـ آپ نے سن کر جو ہڈیاں کھائی ہوئی مرغ کی آپ کے سامنے رکھی تھیں ان کی طرف انگلی سے اشارہ کر کے فرمایا کہ قم باذن اللہ وہ مرغ بن کر چل دیا ـ اس وقت حضرت نے اس عورت سے فرمایا کہ جس وقت تیرا بیٹا اس قابل ہو جائے گا اس کو بھی مرغ کھلایا جائے گا یہاں سائل کی استعداد ناقص تھی اس کے فہم کے موافق جواب دیا ـ دوسرا واقعہ حضرت غوث پاک کا اور ہے ایک سودا گر خلیفہ کے پاس بہت قیمتی کپڑا لایا جس کو خلیفہ نہ خرید سکا ـ یہ سودا گر خلیفہ وقت کے جواب دیدینے پر بہت مایوس ہوا اور خلیفہ وقت کے پاس سے حضرت کی زیارت کو خانقاہ میں حاضر ہوا ـ حضرت نے سودا گر سے آنے کی وجہ دریافت کی اس نے بیان کیا کہ اس لئے آیا تھا مگر ناکامیاب رہا ـ حضرت نے اسکی مایوسی دیکھ کر فرمایا کہ ہم خریدیں گے خادم کو حکم دیا کہ اس کی قیمت دیدی جائے اور اس میں ہمارا چوغہ تیار کراؤ وہ کپڑا حرید لیا گیا اس کی اطلاع خلیفہ وقت کو ہوئی اس کو سخت ناگوار ہوا کہ اس فقیر نے ہمیں بھی ذلیل کیا یہ سودا گر جہاں جائے گا کہتا پھریگا کہ خلیفہ وقت میرا کپڑا نہ خرید سکا اور ایک فقیر نے خرید لیا وزیر سے کہا کہ ان سے باز پرس کرو وزیر دانش مند تھا عرض کیا کہ جلدی نہ کیجئے ـ میں جا کر پہلے دیکھتا ہوں اس کے بعد دیکھا جائے گا وزیر خانقاہ میں حاضر ہوا دیکھا کہ حضرت اس کپڑے کا چوغہ پہنے بیٹھے ہیں وزیر کو بھی ناگوار ہوا کہ واقعی خلیفہ وقت کی بھی رعایت نہ کی اس میں خلیفہ وقت کی بڑی اہانت ہوئی مگر وزیر کی پھر جو نظر پڑی دیکھا کہ ایک دامن میں چوغہ کے ٹاٹ یا کمبل کا ٹکڑا بھی لگا ہوا ہے ـ وزیر نے حضرت کی خدمت میں عرض کیا کہ حضرت یہ کیا فرمایا کہ قطع کرنے کے وقت کپڑے میں کمی رہ گئی تھی ـ میں نے کہا کہ ٹاٹ یا کمبل کا ٹکڑا لگا دو ـ مقصود تو کپڑا سے بدن ڈھانکنا ہے ـ وزیر نے جا کر خلیفہ وقت سے بیان کیا کہ یہ قصہ ہے جس شخص کی نظر میں وہ کپڑا اور ٹاٹ یا کمبل ایک ہے اس سے تعرض کرنا خدا کے قہر کو خریدنا ہے یہاں تاجر کو نفع پہنچانا ایک