ملفوظات حکیم الامت جلد 1 - یونیکوڈ |
|
مژ دہ اے دل کہ مسیحا نفسے می آید ٭ کہ از انفاس خوشش بوئے کسے می آید للہ الحمد ہر آں چیز کد خاطر میخو است ٭ آمد آخر ز پس پردہ تقدیر پدید تمھید مژ دہ جانفزائے فیض جدید ٭ یعنی در شہر صوم عود العید الا یا ایھا الطلاب طوبی ٭ فعود العید مستطاب جز وے از حسن العزیز حمدو صلٰوۃ کے بعد عرض ہے کہ حضرت حکیم الامت مجدد الملت قطب الارشاد سلطان المشائخ اشرف العماء مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب متعنا اللہ بطول حیاتہ وافاض علینا من شآ بیب برکاتہ کے یومیہ افاضات وکلمہ طیبات یعنی ملفوظات پیشتر باوجود کسی مستقل انتظام نہ ہونے کے وقتا فوقتا کوئی نہ کوئی ضبط کرتا رہتا تھا اور وہ بہ عنوان ،، حسن العزیز ،، شائع ہوتے رہتے تھے لیکن ایک عرصہ سے یہ سلسلہ اتفاقا بوجہ نہ ہونے کسی ضابطہ کے بند تھا جس کے سخت قلق تھا ـ بالخصوص جب کہ حضرت اقد س نے کچھ عرصہ سے بوجہ بعض عذرات و عظ فرمانا بھی تقریبا موقوف ہی فرما دیا ہے الانا درا اور اس کے بجائے صرج ملفوظات ہی پر اکتفا فرماتے ہیں جو حسب ارشاد ممدوح بوجہ