بانی ، نائب صدر ہیں ۔ (۲) علماء کرام کی فلاحی انجمن رباط العلماء کرناٹک کے آپ جوائنٹ سکریٹری ہیں ۔ (۳) لجنۃ العلماء کرناٹک کے رکن شوریٰ ، نائب معتمد مجلس صحافت ۔ (۴) جامعہ غیث الہدیٰ شکاری پالیہ بنگلور کے بھی رکن ہیں ۔ (۵) بزم ِ انجم کے ممبرہیں ۔
اس کے علاوہ میدانِ تحریر وتصنیف میں بھی سرگرم ہیں ، دینی ، سیاسی اور حالاتِ حاضرہ کے موضوعات پر آپ کے فکر انگیز مضامین اکثر مقامی اور بیرونی اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ مولانا ایک درد مند دل کے مالک ہیں ، ملی خدمات کا جذبہ آپ کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ۔ اپنے فکر انگیز مضامین کے ذریعہبروقت سلگتے ہوئے مسائل کی طرف ملت کے عوام وخواص کو نہ صرف متوجہ کرتے رہتے ہیں ، بلکہ اس کے مؤثر حل بھی پیش کرتے ہیں ۔ اردو آپ کا گویا اوڑھنا بچھونا ہے ، جہاں جاتے ہیں اردو کو اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں ۔ ہر سرکاری وغیر سرکاری دستاویز پر آپ اردو ہی میں دستخط کرتے ہیں ۔ آپ کا اردو دستخط اتنا شستہ اور خوبصورت ہوتا ہے کہ انگریزی داں حضرات بھی اسے سراہتے اور پسند کرتے ہیں ۔ مولانا کی متحرک اور فعال شخصیت اس دور میں نوجوان علماء کے لیے اپنے اندر ایک سبق رکھتی ہے ۔ مختصر یہ کہ
ہوا ہے گو تند وتیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مردِ دوریش جس کو حق نے دیے ہیں اندازِ خسروانہ
سلیمان خان ، موتی نگر، بنگلور