مسلم متحدہ محاذ کل ہند سطح پر
آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’’کرناٹک مسلم متحدہ محاذ‘‘ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ہے ۔ اور بالکل مختصر سے وقت میں پورے صوبے کا دورہ کرکے نہ صرف مسلمانوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کردیا بلکہ یہ حقیقت بھی واضح کردی کہ مسلمان اگر ایک ہوجائیں تو کیا کچھ نہیں کرسکتے ۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ مسلمان اب بھی متحد ہوسکتے ہیں جب کہ صحیح طریقے پر کوشش کی جائے ۔
یہ بات تو طے ہے کہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو صرف ریاست ہی نہیں ، سارے ہندوستان بلکہ پوری دنیا کا نقشہ تبدیل کرسکتے ہیں ، مسلم متحدہ محاذ کے اس اقدام کے لیے محاذ کے سکریٹری صاحب (مسعود عبدالقادر) اور دوسرے سبھی ذمہ دار حضرات مبارکبادی کے مستحق ہیں ، مگر اس کے لیے پہلے ہم سب کو اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر ہماری محاذ سے گزارش ہے کہ جس طرح آپ نے ووٹ کے تعلق سے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی ، اسی طرح مسلمانوں کے دوسرے مسائل کی فکر بھی کریں ۔ یقینا یہ آپ حضرات کے خلوص وللٰہیت اور اتحاد واتفاق کا ثمرہ ہی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ریاست بھر کے مسلمانوں کو آپ کے بات پر لبیک کہنے اور آپ کے ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی ، آپ حضرات نے جس طرح ریاست کرناٹک میں کام کیا