رائے کے نام پر دوسروں کی تذلیل وتفسیق کرنا کسی طور درست نہیں ۔ نیزایسی برگزیدہ ہستی جن کو موجودہ عالم کی ربع آبادی اپنا پیغمبر اور نبی مانتی ہے ،ْٓ بلکہ حق تو یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی تمام عالم جن وانس کے لیے آخری پیغمبر کی حیثیت رکھتی ہے ، ایسی ذات اقدس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا یقینا خواہشاتِ نفسانی کی پیروی اور خواہشاتِ نفسانی کی غلامی کا مظہر ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آزادی کے ہر مفہوم سے باخبر رہنے اور صحیح طور پر آزادی کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مطبوعہ : روزنامہ سالار 04/06/2003