تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
کہیں قیامت کے یقینی وقوع کو بیان کرنے کےلئے ایک تاکید ذکر کی گئی : إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ۔(طٰہٰ:15) کہیں دو تاکید کے ساتھ ذکر کیا گیا: وَإِنَّ السَّاعَةَ لآتِيَةٌ۔(الحجر:85) کہیں تاکید کے ساتھ اِس کے وقوع میں شک و رَیب کی نفی کی گئی : إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا۔(المؤمن:59) کہیں اس کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنی قسم کھاکر بیان کیا :اللهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔(النساء :87) کہیں حضور ﷺکو اللہ تعالیٰ کی قسم کھاکر بیان کرنے کے لئے کہا گیا :وَيَسْتَنبِئُونَكَ أَحَقٌّ هُوَ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ وَمَا أَنتُمْ بِمُعْجِزِينَ۔(یونس:53)وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ۔(سبا:3) کہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم مخلوقات کی قسم کھاکر بیان کیا ہے :وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا-فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا-فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا-فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا-إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ-وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ۔(الذاریات:1-6)(القيامة الصغرى:114) بطور نصیحت حاصل کرنے اور آخرت کے عقیدے کے استحضار کے لئے ذیل میں چند آیات اور اُن کا ترجمہ ذکر کیا جارہا ہے ،آیات کا ترجمہ مولانا احمدعلی لاہوری کے ترجمہ سے لیا گیا ہے : وہ لوگ تباہ ہوئے جنہوں نے اپنے رب کی ملاقات کو جھٹلایا یہاں تک کہ جب ان پر قیامت اچانک آ پہنچے گی تو کہیں گے اے افسوس ہم نے اس میں کیسی کوتاہی کی اور وہ اپنے بوجھ اپنے پیٹھوں پر اٹھائیں گے خبردار وہ برا بوجھ ہے جسے وہ اٹھائیں گے ۔قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُوا يَاحَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ۔(الأنعام :31) قیامت کے متعلق تجھ سے پوچھتے ہیں کہ اس کی آمد کا کونسا وقت ہے کہہ دو اس کی خبر تو میرے رب ہی کے ہاں ہے وہی اس کے وقت پر ظاہر کر دکھائے گا وہ آسمانوں اور زمین میں بھاری بات ہے وہ تم پر محض اچانک آ جائے گی۔يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ثَقُلَتْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَا تَأْتِيكُمْ إِلَّا بَغْتَةً يَسْأَلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔(الاعراف:187)