تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
مِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفِتَنِ بَاطِنِهَا وَظَاهِرِهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ۔(تہذیب الآثار مسند عمر:863)أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا، وَمَا بَطَنَ أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ۔(طبرانی کبیر:12779) اے اللہ میں سستی ،بڑھاپا ، گناہ اور قرض سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ،اورمیں قبر کے فتنے سے ، قبر کے عذاب سے، جہنم کے فتنے سے جہنم کے عذاب سے ، مالداری کے شر انگیز فتنے سے ،فقر و فاقہ کے فتنے سے اور مسیحِ دجّال کے فتنے سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الكَسَلِ وَالهَرَمِ، وَالمَأْثَمِ وَالمَغْرَمِ، وَمِنْ فِتْنَةِ القَبْرِ، وَعَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الغِنَى، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الفَقْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ، اَللَّهُمَّ اغْسِلْ عَنِّي خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ المَشْرِقِ وَالمَغْرِبِ۔(بخاری :6368) اے اللہ ! میں بزدلی سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں اوراِس بات سے کہ میں عمر کے ناکارہ حصہ تک پہنچوں، اور میں دنیا کے فتنے سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں اور قبر کے عذاب سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ۔(بخاری:2822) نبی کریمﷺنے حضرات صحابہ کرام سے فرمایا : ظاہری و باطنی تمام فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو، حضرات صحابہ کرام نے اُس موقع پر یہ دعاء مانگی : ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں تمام ظاہری و باطنی فتنوں سے۔نَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ۔(مسلم:2867) اے اللہ میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں کنجوسی اور بزدلی سے اور میں پناہ چاہتا ہوں بُری عمر سے اور دل کے فتنوں سے اور میں قبر کے عذاب سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ سُوءِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔(نسائی :5497)