تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
شراب فروخت کرنا خنزیر کو کاٹ کر کھانے کے مترادف ہے ۔ یعنی حکم میں دونوں برابر درجے کے ہیں ۔ مَنْ بَاعَ الْخَمْرَ فَلْيُشَقِّصِ الْخَنَازِيرَ(ابو داؤد، رقم: 3489)(معالم السنن:3/134) اللہ تعالیٰ کی جانب سے لعنت کی گئی ہے شراب پر ، اُس کے پینے والے پر ، پلانے والے پر ، بیچنے والے پر ، خریدنے والے پر ، نچوڑوانے والے پر ، نچوڑنے والے پر ، اُٹھانے والے والے پر ، اُس پر جس کے لئے اُٹھائی جائے اور شراب کے ثمن کو کھانے والے پر ۔لُعنت الخمرُ بعينها، وشاربُها، وساقِيها، وبائعُها، ومبتاعُها، وعاصرُها، ومعتصرُها، وحاملُها، والمحمولةُ إليه، وآكلُ ثمنها(مسند احمد : 4787) نبی کریم ﷺ نے شراب پینا تو دور کی بات ہے ، ایسے دسترخوان پر بیٹھنے سے بھی منع کیا گیا ہے جس پر شراب پی جارہی ہو ۔نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَطْعَمَيْنِ: عَنِ الْجُلُوسِ عَلَى مَائِدَةٍ يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ، وَأَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ وَهُوَ مُنْبَطِحٌ عَلَى بَطْنِهِ(ابو داؤد، رقم: 3774) من كَانَ يُؤمن بِاللَّه وَالْيَوْم الآخر فَلَا يجلس على مائدة يشرب عَلَيْهَا الْخمر(الترغیب ، رقم:3556) شراب ایسی منحوس چیز ہے کہ اِس سے ایمان کے سلب ہوجانے کا خطرہ ہے ۔من زنٰى أَو شرب الْخمر نَزَعَ الله مِنْهُ الْإِيمَان كَمَا يخلع الْإِنْسَانُ الْقَمِيصَ مِن رَأسه(الترغیب ، رقم:3556)حضرت عثمان بن عفّان فرماتے ہیں شراب سے بچو، اِس لئے کہ شراب اور ایمان دونوں ایک ساتھ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔ قال عُثْمَانُ بْنَ عَفَّانَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : فَاجْتَنِبُوا الْخَمْرَ، فَإِنَّهَا لَا تَجْتَمِعُ هِيَ وَالْإِيمَانُ أَبَدًا إِلَّا أَوْشَكَ أَحَدُهُمَا أَنْ يُخْرِجَ صَاحِبَهُ(سنن بیہقی ۔ رقم : 17339) شراب ہر شر اور برائی کی جڑ ہے ۔لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ، فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ(ابن ماجہ ۔ رقم: 3371) الْخَمْرُ جِمَاعُ الْإِثْمِ(مشکوۃ ۔ رقم:5212)الْخَمْرُ أُمُّ الْفَوَاحِشِ، وَأَكْبَرُ الْكَبَائِرِ، مَنْ شَرِبَهَا وَقَعَ عَلَى أُمِّهِ وَخَالَتِهِ وَعَمَّتِهِ(طبرانی اوسط۔ رقم : 3134)قال عُثْمَانُ بْنَ عَفَّانَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ، فَإِنَّهَا أُمُّ الْخَبَائِثِ(سنن بیہقی ۔ رقم : 17339) شراب کے عادی شخص کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نظرِ رحمت سے نہیں دیکھیں گے ۔ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الْعَاقُّ وَالِدَيْهِ , وَمُدْمِنُ الْخَمْرِ , وَالْمَنَّانُ بِمَا أَعْطَى(سنن بیہقی ۔ رقم : 17342)