تاریک فتنے اور قیامت کی علامات |
|
ایک صحابی نےنبی کریمﷺسے مسلمانوں کے باہم گتھم گتھا ہونے کی حالت کے بارے میں سوال کیا کہ میں اُس وقت کیا کروں ؟ آپﷺنے ارشاد فرمایا: اپنے گھر سے چپک جاؤ، اپنی زبان قابومیں رکھو، جو تم دین میں جانتے ہواُس کو تھامواور جو نہیں جانتےاُسے ترک کردو ، اُس موقع پر تم صرف اپنی ذات کی فکر کرو، عام لوگوں کا معاملہ چھوڑدو ۔إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ مَرَجَتْ عُهُودُهُمْ وَخَفَّتْ أَمَانَاتُهُمْ , وَكَانُوا هَكَذَا وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ،قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ عِنْدَ ذَلِكَ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ؟ قَالَ: فَقَالَ لِيَ:الْزَمْ بَيْتَكَ وَأَمْسِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ وَخُذْ بِمَا تَعْرِفُ وَذَرْ مَا تُنْكِرُ ,وَعَلَيْكَ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ , وَذَرْ عَنْكَ أَمْرَ الْعَامَّةِ۔(ابن ابی شیبہ:37115) حضرت محمد بن مسلمہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریمﷺنے ایک تلوار دی اور ارشاد فرمایا کہ اِس کے ذریعہ مشرکین سے قتال کروجب تک اُن سے قتال ہوتا رہے اور جب مسلمان آپس میں ہی لڑنا شروع کردیں تو اِس کو لے کر کسی چٹان پر مارکر توڑدو، اُس کے بعد اپنے گھر میں بیٹھ جاؤیہاں تک کہ تمہیں موت آجائے یا کوئی خطاء کار ہاتھ تم تک پہنچ جائے یعنی قتل کردے۔قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ: أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيْفًا فَقَالَ:قَاتِلْ بِهِ الْمُشْرِكِينَ مَا قُوتِلُوا,فَإِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ يَضْرِبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا فَاعْمِدْ بِهِ إِلَى صَخْرَةٍ فَاضْرِبْهُ بِهَا حَتَّى يَنْكَسِرَ ثُمَّ اقْعُدْ فِي بَيْتِكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ۔(ابن ابی شیبہ:37149) ایک شخص نے حضرت حذیفہ سے سوال کیا کہ جب نماز پڑھنے ولے (کلمہ گو مسلمان)آپس میں لڑنے لگیں تو میں کیا کروں؟حضرت حذیفہ نے فرمایا :تم اپنے گھر میں داخل ہوجاؤ، اُس نے کہا کہ اگر وہ میرے گھر میں داخل ہوجائے تو میں کیا کروں ؟حضرت حذیفہ نے فرمایاکہ اُسے کہہ دو کہ میں تمہیں قتل نہیں کروں گا کیونکہ میں اللہ ربّ العالمین سے ڈرتا ہوں۔قَالَ رَجُلٌ لِحُذَيْفَةَ:كَيْفَ أَصْنَعُ إِذَا اقْتَتَلَ الْمُصَلُّونَ؟ قَالَ:تَدْخُلْ بَيْتَكَ, قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ أَصْنَعُ إِنْ دَخَلَ بَيْتِي؟ قَالَ: قُلْ: لَنْ أَقْتُلَكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ۔(ابن ابی شیبہ:37134)